اے پی سر کل محکمہ ڈاک کے پہلے اے ٹی ایم کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

اے پی سر کل محکمہ ڈاک کے پہلے اے ٹی ایم کا افتتاح

وجئے واڑہ
یو این آئی
محکمہ ڈاک کے اے پی سرکل کے اولین اے ٹی ایم کا چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل بی وی سدھاکر کے ہاتھوں آغاز عمل میں آیا ۔ یہ اے ٹی ایم وجئے واڑہ کے علاقہ ون ٹاؤن میں واقع ہیڈ پوسٹ آفس (صدر ٹپہ خانہ) میں قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل بی وی سدھاکر نے بتایا کہ انڈیا پوسٹ آئی ٹی پراجکٹ2012کو کوربینکنگ پراجکٹ کے تحت یہاں محکمہ ڈاک کے پہلے اے ٹی ایم کا افتتاح انجام دیا گیا ہے اور رواں مالیاتی سال سے اے پی سرکل کو95اے ٹی ایم منظور کئے گئے ہیں۔ سکندر آباد ، حیدرآباد ، اور کرنول صدر ٹپہ خانوں میں4اے ٹی ایم قائم کئے جائیں گے جب کہ2016تک ریاست کے مختلف مقامات پر ہیڈ پوسٹ آفسوں میں90پوسٹ آفس ، اے ٹی ایمس کا قیام عمل میں لایاجائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ آفسوں میں موجود بچت بینک کھاتوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ڈپازٹس بڑھ کر6933۔53کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔ سال2014-15میں بچت کھاتوں کی تعداد1۔57کروڑ تک پہنچ گئی ۔ سدھاکرنے واضح کیا کہ منی آرڈر کی سہولت ختم نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ الکٹرانک منی آرڈر خدامت سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ سال2014-15کے دوران محکمہ ڈاک نے22۔50لاکھ خطوط ان کی منزلوں تک پہنچائے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آندھرا پردیش نے ضلع ہیڈ کوارٹر س سے منڈل ہیڈ کوارٹرس تک نصابی کتب کی تقسیم کے لئے محکمہ ڈاک سے معاہدہ پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ لاجسٹک پوسٹ کے ذریعہ ریاست کے تمام اضلاع میں یہ خدمات انجام دی جائیں گی ۔ اس معاہدہ سے محکمہ ڈاک کو1۔10کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

Postal ATM inaugurated in Vijayawada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں