افغانستان میں امن کی تائید کے لئے پاکستان کا دوبارہ تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

افغانستان میں امن کی تائید کے لئے پاکستان کا دوبارہ تیقن

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج یہ کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام کی مکمل تائید کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے سیکوریٹی اور خطہ میں سماجی معاشی ترقی کے لئے قریب سے کام کرنے پر اتفا ق کیا ہے ۔ پاکستان اس بات کا فیصلہ کرچکا ہے کہ وہ افغانستان کی امن وا ستحکام کی کوششوں میں مکمل مدد کرے گا۔ جن میں افغانستان زیر قیادت امن اور مصالحتی عمل شامل ہے ۔ یہ بات طارق فاطمہ نے بتائی جو خارجی امور میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون ہیں ۔ فاطمی جنہوں نے کل افغانستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تعمیری اعتبار سے تمام شعبوں میں باہمی روابط کو بہتر بنانے مشغول ہیں جن میں تجارت ، دفاع استحکام اور سیکوریٹی اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی اور توانائی کی مربوطی شامل ہے ۔ دفتر خارجہ کے بیان کے بموجب دونوں ممالک امن و استحکام اور سیکوریٹی قریب سے کام کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ فاطمی کرزئی ملاقات کے دوران افغانستان کی تعمیر نو باز آباد کاری امن اور سیکوریٹی میں پاکستان کی خدمات کی ستائش کی گئی تھی ۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔

Pakistan reaffirms support to Afghanistan peace process

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں