وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ریمارکس پر پاکستان کو سخت تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ریمارکس پر پاکستان کو سخت تشویش

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ان ریمارکس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو دہشت گردوں کے ذریعہ ہی بے اثر کرنا چاہئے ۔ پاکستان نے کہا کہ اس تبصرہ سے اس کے اس شبہ کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوستان، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے پاریکر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسبیان سے صرف پاکستان کے اند اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوستان ، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزارت خارجہ کے کل جاری کردہ بیان میں عزیز نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک منتخبہ حکومت کے وزیر نے کھلے عام دوسرے ملک میں دہشت گردی کے استعمال کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور دو ملکوں کے لئے اہم ہے کہ وہ اس برائی کو شکست دینے مل جل کر کام کریں ۔ پاکستان دہشت گردی سے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جمعرات کے دن پاریکر نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو دہشت گردوں کے ذریعہ ہی بے اثر کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کسی بیرونی سرز مین سے26/11طرز کے حملوں کی روک تھام کے لئے سرگرم اقدامات کرے گا۔ انہوں نے ہندی محاورہ کانٹے سے کانٹا نکالنا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لئے ہندوستانی فوجیوں کو ہی کیوں استعمال کیاجائے ۔ حال ہی میں سینئر پاکستانی عہدیدار بشمول فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے ہندوستان کی خفیہ تنظیم"را" پر پاکستان میں عسکریت پسندی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا تھا ۔ اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے سخت رد عمل کے تعلق سے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کو کون بڑھاوا دے رہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان سے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے میں بھرپور تعاون کرے کیونکہ وہ بھی اس لعنت کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون کرنا چاہئے کیونکہ وہ بھی اسی طرح کے مسئلہ سے دوچار ہے۔ دریں اثناء مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو معمول پر لانے کے لئے دہشت گردوں ہی کا استعمال کیاجانا چاہئے کہ ساری دنیا اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ دہشت گردی کو فروغ کس ملک کی جانب سے مل رہا ہے ۔ نیز سنگھ نے پاکستان سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے میں اپنی تمام مساعی کو بروکار لائے کیونکہ وہ خود بھی اس لعنت سے مسلسل اور بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ پاریکر کے ریمارکس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے کہا تھا کہ اس تبصرہ سے اس کے اس شبہ کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوستان، پاکستان میں دہشت گرد میں ملوث ہے ۔

Pakistan Expresses Concern Over Defence Minister Manohar Parrikar's Remarks on Terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں