100 اسمارٹ شہر پر اجکٹ کا عنقریب آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

100 اسمارٹ شہر پر اجکٹ کا عنقریب آغاز

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ریاست کے اولین پروگرام اور100 اسمارٹ شہروں کے لئے خدو خال پر کام پورا کیا گیا ہے کسی دن پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ مرکز ی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہ بات بتائی۔ شہری علاقوں کو قابل رہائش بنانے نئی شروعات کی جائے گی اور ان کو معاشی فروغ کے انجن بنایاجائے گا۔ 100 اسمارٹ شہر بنانے منصوبے تیار ہیں کابینہ نے اس کو منظوری دیدی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تمام حصص داروں سے مشاورت کرلی گئی ہے ۔ کسی دن اس کا افتتاح ہوگا ۔ ہم افتتاح کے دن کا انتظار کررہے ہیں ۔ مرکزی کابینہ نے29اپریل ریاست کے اولین پراجکٹ100اسمارٹ شہر کو منظوری دی اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے اربن رینول مشن کے تحت مختص کئے گئے۔ ایک لاکھ یا زائد آبادی کے500شہروں کی دیکھ بھال کی جائے گی ۔ یہاں پینے کا پانی ، ٹھوس فضلہ کا انصرام، ٹرانسپورٹ ، صفائی ، سبز پٹی ، توانائی کا تحفظ جیسے امور کا احاطہ کیاجائے گا ۔ ان تمام امور کے لئے حکومت فنڈ دے گی ۔ تمام کے لئے امکنہ کے تحت ایک بڑی رقم سود سے حاصل ہوگی تاکہ استفادہ کنندگان کو ای ایم آئی کم ہو ۔ اسمارٹ سٹی وزیر اعظم کا پسندیدہ پراجکٹ ہے اس کا مقصد ملک کے شہری علاقوں کو نئی صورت دینا ہے اس کے علاوہ معاشی فروغ ہے ۔ پر عزم اسکیم کے تحت منتخب ہر شہر کو مرکز کی سالانہ 100کروڑ کی امداد پانچ برسوں تک حاصل ہوتی رہے گی ۔ اسمارٹ شہر خواہشمند ان کو ایک مقابلہ کے ذریعہ منتخب کیاجائے گا اور کارکردگی کی اساس پر مالیاتی مشن اور مقاصد سے مربوط کیاجائے گا۔

100 smart cities project will be launched soon: Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں