طالبان کے مضبوط گڑھ پر پاکستانی فوج کے حملے شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-16

طالبان کے مضبوط گڑھ پر پاکستانی فوج کے حملے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان(پاکستان)
رائٹر
پاکستانی فوجیوں نے طالبان کو اپنے آخری مضبوط گڑھ میں ڈھکیلنے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کردیا۔ یہ مضبوط گڑھ پہاڑیوں سے بھرا شمالی وزیرستان علاقہ ہے جو شمال سے جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ عہدیداروں اور مکینوں نے یہ بات بتائی ۔ گھنے جنگلات کی شاول وادی علاقہ میں جہاں طالبان کے ٹھکانے ہیں اور یہ علاقہ پروسی افغانستان کے لئے اسمگلنگ کا کلیدی راستہ ہے ۔ پاکستانی جٹس طیاروں نے وادی میں بمباری صبح کی اولین ساعتوں میں شروع کردی جس میں6تا15عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔ انٹلیجنس ذرائع نے یہ بات رائٹر کو بتائی ۔ یہ بہت بڑی فوجی کارروائی طالبان عسکریت پسندوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف شاوال پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔ یہ بات سرکاری عہدیدار نے اپنے نام کو مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی کیونکہ اسے فوجی کارروائیوں کے بارے میں بولنے کا اختیار نہں ۔ پاکستانی طالبان کا کنٹرول تقریباً شمالی وزیرستان پر اس وقت تک تھا ، جب کہ فوجیوں نے طویل مدت سے زیر التوا حملہ کا آغاز نہیں کیا تھا ۔ طالبان ہنوز شاوال وادی پر کنٹرول قائم کئے ہوئے ہیں اور اسے پاکستانی افواج کے حملوں کے لئے لانچنگ پیڈ کی حیثیت حاصل ہے ۔ اس سلسلہ میں کوئی ترجمان تبصرہ کے لئے دستیاب نہیں ہوا ۔ پاکستانی طالبان کی افغان طالبان سے وابستگی ہے اور یہ ایک ہی قسم کے جہادی نظریات رکھتے ہیں لیکن وہ ایک علیحدہ موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کی توجہ پاکستانی مملکت کو گرانے پر مرکوز ہے اور وہاں سخت اسلامی قانون قائم کرنا ہے جو کہ ایک نیو کلیر اسلحہ کا ملک ہے۔ ناٹو افواج جو گزشتہ سال افغانستان سے چلی گئی ہیں دوبارہ پاکستا ن پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف سرحد پر کارروائی کرے ۔ مکینوں نے بتایا کہ ٹینکس اور فوجی شمال اور جنوب سے وادی میں پہنچ رہے ہیں ۔ سینکڑوں ٹرکس اور پک اپ ویانس جس میں فوجی اور اسلحہ سے بھرے ہوئے ہیں وہ شاوال وادی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات زین اللہ نے بتائی۔ شاوال وادی کا ایک ٹیلی فون آپریٹر ہے ۔ ہر جگہ سڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ کوئی بھی نہ تو ادھر آسکتا ہے اور وہاں جاسکتا ہے ۔ گویا کہ مکمل کرفیو کا منظر ہے اور فون لائنس بھی منقطع کردی گئیں ہیں۔ بیشتر فوجی عہدیداروں نے رائٹر کو بتایا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان سے مدد مانگی ہے تاکہ وہ سرحد سے فرار ہونے والوں کو روک دے۔

Pakistan army launches 'major offensive' in North Waziristan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں