خبرو ں کی غیرجانبداری پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-08

خبرو ں کی غیرجانبداری پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا - ارون جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اطلاعات کے انقلاب کے اس دور میں مواصلات کے ذرائع کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ خبروں کی غیر جانبداری کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ ارون جیٹلی نے یہاں دور درشن نیوز کے موبائل ایپلی کیشن ، بھارت2015کے ای ورژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کی ای۔ کتاب کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں بھلے ہی خبریں مسابقت یا اینکر کی سمجھ پر مبنی ہو لیکن حقائق اور صحیح جانکاری کی بنیاد پر خبروں کے لئے ابھی بھی جگہ ہے۔ ناظرن اور قارئین کسی بھی مسئلہ اور واقعات کے بارے میں وسیع اور ہر پ ہلو سے پوری جانکاری چاہتے ہیں ۔ غیر جانبدار خبروں کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان کی نشرواشاعت کرنے والے ذرائع کے پاس مسلسل صحیح اطلاع دستیاب ہو ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ڈی ڈی نیوز کے ایپلی کیشن کی شروعات پر سار بھارتی کے لئے سنگ میل ہے کیوں کہ یہ ملک بھر کے ناظرین کو خبریں اور معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ۔ یہ ڈی ڈی نیوز کو 24گھنٹے غیر جانبدار خبروں کو نشر کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے ۔ یہ ناظرین کو ایپلی کیشن کے ذریعہ سے معلومات حاصل کرنے کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے ۔

Objective News vital for information dissemination- Arun Jaitley Minister launches Mobile App for DD News E-version

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں