پی ٹی آئی
دہلی کمیشن برائے خواتین نے وزارت داخلہ ، دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور سٹی پولیس کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی قائد، کمار وشواس ایک کیس کے سلسلہ میں اس کے روبرو حاضر ہونے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ یہ کیس ایک پارٹی کارکن کی جانب سے ان پر یہ الزام عائد کرنے سے متعلق ہے کہ انہوں نے اس کے ساتھ ناجائز تعلق کی افواہوں کی تردید نہیں کی ۔ کمیشن نے یہ بھی شکایت کی کہ عام آدمی پارٹی کے ارکان اس معاملہ میں کارروائی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن برکھا شکلا سنگھ نے کہا ہے کہ ہم نے وزارت داخلہ ، دہلی کے لیفٹننٹ گورنر گورنر نجیب جنگ اور دہلی کے پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے خلاف شکایت کی ہے، جو گزشتہ دو دن سے اپنے خاتون ارکان کو روزانہ کررہے ہیں اور کس کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصیبت زدہ خواتین کی مدد کرنے اور ان کی شکایات کی یکسوئی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کی اس قسم کی حرکت سے کمیشن کی امیج متاثر ہورہی ہے ۔
Delhi Commission for Women writes to Rajnath Singh, Bassi on Kumar Vishwas
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں