کشمیری پنڈتوں کی علاحدہ بستی نہ بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

کشمیری پنڈتوں کی علاحدہ بستی نہ بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم

سری نگر
یو این آئی
حریت کانفرنس کے علیحدہ گروپ کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق نے کشمیر وادی میںبے گھر پنڈتوں کے لئے الگ بستی کو نہیں بنائے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے آج کہا کہ یہ لوگوں کی جیت ہے ۔ ناگرک سماج اور تاجروں نے بھی کل پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے دیے گئے بیان کا خیر مقدم کیا تھا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے وعدہ کیا ہے کہ وادی میں بے گھر پنڈتوں کو بسانے کے لئے الگ سے زمین فراہم کرائی جائے گی ۔ اگرچہ مفتی سعید نے واضح کیا تھا کہ وہ وادی میں پنڈتوں کے لئے کوئی الگ بستی بنانے کے لئے متفق نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کے علاوہ بستی میں مسلم اور سکھ بھی رہیں گے۔وزیر اعلیٰ کی وضاحت سے پنڈتوں کے لئے الگ بستی بنانے کی تجویز کے خلاف مظاہرہ کررہے علیحدگی پسند مطمئن نہیں ہوئے اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے36گھنٹے کی ہڑتال بلائی ۔پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی( پی ٹی پی) کی صدر اور ایم پی محبوبہ مفتی نے حال ہی میں ٹیلی ویژن پردیے ایک انٹر ویو میں اس طرح کے کسی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کشمیری پنڈتوں کے لئے الگ بستی کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ بے گھر بھی کشمیر کے حصہ ہیں اور وادی مین واپس لوٹنے کے بعد انہیں اپنے مسلم اور سکھ بھائیوں کے ساتھ رہنا ہوگا۔انہوں ںے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر واپس لوٹنے والے پنڈت ہمارے ساتھ ویسے ہی رہیں جیسے وہ پہلے رہتے تھے ۔ وادی میں صرف پنڈت ہی نہیں بلکہ مسلم بھی مارے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان اور غیر مسلم صدیوں سے مل جل کر رہتے ہیں اس لئے کسی ایک فرقے کے لئے الگ سے بستی بنائے جانے کی بات سوچی بھی نہیں جاسکتی ۔

No Pandit township under consideration: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں