کسانوں کی خوش حالی سے ہی ملک ترقی کرے گا - اترپردیش وزیراعلیٰ اکھلیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

کسانوں کی خوش حالی سے ہی ملک ترقی کرے گا - اترپردیش وزیراعلیٰ اکھلیش

سدھارتھ نگر
یو این آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک سال کے کاموں کا حساب خود عوام لیں گے ۔ زیر تعمیر سدھارتھ یونیورسٹی کا جائزہ لینے آئے یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اب نعروں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عوام کو کام کرکے دکھانا ہوگا ۔ اکھلیش یادو نے بتایا کہ ریاست کے شہری جو نیپال میں رہ رہے ہیں اگر ان کا بھی زلزلہ میں نقصان ہوا ہے تواس کا سروے کروا کر انہیں معاوضہ دیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ یونیورسٹی کا تعلیمی سیشن آئندہ جولائی سے شرو ع ہوگا ۔ اکھلیش یادو نے گوتم بدھ کی جائے پیدائش کپل وستو جاکر استوپ کا طواف کیا اور بودھ بھکشوؤں کے لئے 20لوہیار رہائش گاہ بنانے ، کپل وستو کے اطراف کے گاؤوں کو پکی سڑک سے جوڑنے اور مستحقین کا سروے کروا کر پنشن تقسیم کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری جانب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہے گا ۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے کسانوں کے مسائل اور ان کو دی جارہی سہولیات سے متعلق لکھنو سے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اکھلیش یادو کسانوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ2015کسان سال کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسانوں کے قیمتی مشورے مل رہے ہیں ۔ زرعی سائنسدانوں نے اہم معلومات دی ہیں۔ جو کسانوں کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔ اکھلیش نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کا بھرپور فائدہ کسانوں کو کیسے پہنچے اور حکومت تک کسانوں کے مسائل کیسے پہنچیں یہ رشتہ کسانوں کے ساتھ قائم کرنا ہوگا تبھی کسانوں کو اس کا پورا فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کسانوں کے ہر مسئلے کو حل کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں