ایران ہندوستان کی نئی بندرگاہ کی تعمیر پر اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

ایران ہندوستان کی نئی بندرگاہ کی تعمیر پر اتفاق

نئی دہلی
یو این آئی
امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کے انتباہ کے باوجود ہندوستان نے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور ایران نے2003میں پاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب چابہار نامی بندرگاہ بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا تاہم مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر پ ابندیوں کے بعد مذکورہ منصوبے پر مزید عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا ۔ چین کی جانب سے پاکستان کو بجلی اور ترقیاتی کاموں کے لئے فراہم کیے جانے والے46ارب روپے کے حالیہ معاہدوں کے بعد ہندوستان نے ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے تجارتی معاہدوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر نے ہندوستان کی وزارت شپنگ کے اہم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شپنگ کے وزیر نتن گڈ کری جلد چابہار پورٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے ایران کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

India Agrees to Develop Port in Southern Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں