انکم ٹیکس ریٹرنس فارمس کو سہولت بخش بنایا جائے گا - مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

انکم ٹیکس ریٹرنس فارمس کو سہولت بخش بنایا جائے گا - مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
متنازعہ نئے انکم ٹیکس ریٹرنس فارمس( آئی ٹی آر) جسے روکے رکھا گیا ہے ، پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ان فارمس کو مزید سہل انداز میں تیار کیاجائے گا۔ پی ٹی آئی کو د ئیے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں جب ان سے استفسار کیا گیا کہ آیا آئی ٹی آر فارمس کے صفحات کے تعداد کو زائد از13سے کم کیا گیا ہے اس پر جیٹلی نے ان فارمس کے مشمولات میں اگر تمام بینک اکاؤنٹس اور بیرونی سفر کو ظاہر کرنے پر تجسس برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عوام سے مشاورت کے بعد انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس سے کہا ہے کہ اس فارم کو مزید سہل انداز میں تیار کرتے ہوئے فراہم کیاجائے ۔ جیٹلی نے کہا کہ اس سلسلہ میں سی بی ڈی ٹی ایک منصوبہ کے ساتھ آگے آئی ہے چونکہ اب مجھے پارلیمنٹ کی مصروفیات نہیں ہیں، وہ میرے سامنے اسے پیش کریں گے ۔ اس سوال پر کہ آیا بینک اکاؤنٹس اور بیرونی دوسروں سے متعلق فارمس کے مشمولات جسے کئی ایک افراد نے اسے مداخلت تصور کرتے ہیں ، اسے سہل کردہ مکرر مدون آئی ٹی آر فارمس میں ہٹا دیا گیا ہے ، اس پر مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ آپ انتظار کریں لیکن میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ فارمس پہلے سے زیادہ سہل انداز میں تیار کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات محاصل کو لاگو کرنے کے سکشن میں محدود کئے گئے ہیں ۔ جیٹلی نے فارمس کے متنازعہ ہونے کے سوال پر کہا کہ جیسا کہ10ٹیکس دہندگان میںسے8یا9کی شمولیت کا تعلق ہے، ان کے آئی ٹی آر فارم میں سادہ و سہل کردیا گیا ہے ۔ اس میں کئی طرح کی تفصیلات موجود ہیں، جسے پر کرنا بعض کے لئے یکسر غیر ضروری بھی ہوسکتا ہے ۔ انکم ٹیکس ریٹرن فارم پر صنعت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور ٹیکس دہنگان کی جانب سے دولت کے اعلان کے قواعد پر مشکلات پیش آنے اور اس مخالفت کے بعد آسان کردہ آئی ٹی آر فارمس کو لایا گیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ میں ان فارمس کو آسان کرنے کے حق میں ہوں ، اس میں12یا ساڑھے بارہ صفحات ہیں، جو پیش کئے جا رہے ہیں ، اس میں3یا4مزید سوالات کو شامل کیاجارہا ہے اس طرح یہ ساڑھے13صفحات پر مشتمل ہوگا ۔ میں اس وقت واشنگٹن میں تھا جب اس کے متعلق مجھے اطلاع ملی تھی ۔ اس پر میں نے فوری طور پر فون کرتے ہوئے اسے روک دیا کیونکہ یہ ساڑھے بارہ صفحات ہوں یا ساڑھے تیرہ صفحات تھے ۔ دونوں میں کسی قدر زیادتی تھی ۔ جیٹلی نے کہا کہ تنخواہ یافتہ تنہا شخص یا ایسے افرا د جو کوئی تجارت یا کسی پیشہ سے وابستہ نہیں ہیں ، انہیں بھی یا تو آئی ٹی آر۔1یاآئی ٹی آر2کے ذریعہ31جولائی تک ٹیکس ریٹرنس داخل کرنا ہوگا ۔ کئی بینک اکاؤنٹس اور بیرونی دوروں سے متعلق تفصیلات کے تعلق سے محکمہ مال نے اعلان کیا ہے کہ اسے ابھی لاگو نہیں کیاگیا ہے ۔ آئی ٹی آر فارمس جس کی جاریہ سال کی انکم ٹیکس تخمینہ کی گزشتہ ماہ سی بی ڈی ٹی نے اطلاع دی تھی اس میں ایک خصوصی مشمولہ رکھتے ہوئے بینکس اکاؤنٹس، آئی ایف ایس سی کوڈ، مشترکہ اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں دوسرے اکاؤنٹ ہولڈر کا نام اور بیرونی سفر سے متعلق تفصیلات دینے کے علاوہ کمپنیوں کی جانب سے انہیں دی جانے والی تنخواہوں کا ذکر کرنے کے مشمولہ شامل ہیں ۔ پیچیدہ کمپنی ایکٹ میں ترمیم کے بعد تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے حکومت اس سلسلہ میں آئندہ ہفتہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ کمپنی ایکٹ2013میں تقریباً50غیر ضروری پرویژن شامل ہیں۔میں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو توقع ہے آئندہ ہفتہ تک قائم ہوجائے گی۔ پی ٹی آئی کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو میں جیٹلی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس قانون میں کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر ترمیمات کا ایک اور دور شروع کیاجائے۔ یہ کمیٹی متعلقہ افراد سے ربط پیدا کرے اور بعد ازاں اس قانون میں آسانی پیدا کرے گی۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ کمپنی ایکٹ2013میں ترمیم کے لئے حکومت کمیٹی سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر قانون میں مزید ترمیم کرسکتی ہے ۔ کمیٹی کے قواعد و ضوابط کو اور آسان بنانے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ایکٹ2013میں450سے زیادہ فراہمی ہیں اور ان میں سے بہت سے کاروبار کے عمل کو پیچیدہ بناتے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ نافذ ہونے کے بعد اس سے دقت محسوس کی جارہی ہے ۔ حکومت نے اس ہفتے کے آغاز میں کمپنی ایکٹ میں 16ترمیم کئے تاکہ عمل کو آسان کیاجاسکے اور ان دفعات کی خلاف ورزی پر ضمانت نہیں دیے جانے سے منسلک کچھ دفعات کو ختم کیاجاسکے ۔

New Income Tax Reform forms to be far more simplified, says Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں