پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کی جانب سے پٹرول قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اتوار کو ملک بھر میں احتجاج منظم کیاجائے گا ۔ پارٹی نے اپنی تمام یونٹس سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوام تک پہنچے اور انہیں بی جے پی حکومت کی جانب سے لئے گئے عوام دشمن فیصلہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کو کہی ۔بین الاقوامی سطح پر گزشتہ کئی مہینوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باوجود حکومت ہند نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب3۔13اور2۔71روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جو معنی خیز ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کا واحد مقصد چند صنعتی اداروں کے رئیس مالکین کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے شائع کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم میں تعاون کرنے والے سرمایہ داروں کے لئے ہدیہ بدل ہے ۔
Aam Aadmi Party to protest against fuel price hike today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں