مودی کا چینی دورہ انتہائی ناکام - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

مودی کا چینی دورہ انتہائی ناکام - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ چین کو"انتہائی ناکام و نامراد" قرار دیتے ہوئے ان پر اس بات کی تنقید کی کہ وہ اپنے بیرونی ممالک کے دوروں میں بارہا اپنے جنون اور خام خیالی میں اپوزیشن جماعتوں اور ان کے قائدین کو نشانہ تنقید بنارہے ہیں ۔ یہ ایک انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول حرکت ہے ، اے آئی سی سی نے اپنے سخت ترین بیان میں مزید کہا کہ مودی کو چاہئے کہ وہ اپنے سر سے آر ایس ایس کی معاندانہ و مخاصمانہ پرچارک ٹوپی کو اتار پھینکیں ۔ وزیر اعظم کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے اے آئی سی سی کے محکمہ مواصلات کے ذمہ دار رندیپ سرجیوالا نے الزام عائد کیا کہ مودی نے اپنے چینی دورہ میں اس عمل کو دہرایا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف انہوں نے انتہائی کراہیت آمیز اورذلت آمیز حملے کئے اور اپنی ہی راگ الاپنے لگے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ گزشتہ67سالوں میں بیرونی سر زمین پر ہندوستانی کاوشوں کی زبانی طور پر کردار کشی جس قدر مودی کی جانب سے کی گئی ہے کسی اور نے ایسا نہ کیا جو ناقابل قبول ہے اور نچلی سیاست اختیار کرنے کی ایک اور انتہائی گراوٹ ہے ۔ کینڈا تا چین ، وزیر اعظم اپوزیشن کے ساتھ اختلاف رائے سے متعلق اپنی تاریخی غلطیوں کو دہراتے جارہے ہیں اور وزیر اعظم کے اعلیٰ سطحی دفتر سے اس طرح کی خلاف ورزیاں کے سلسلے بھی جاری ہیں۔مودی کو ایک خیر خواہانہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ آر ایس ایس کی مخاصمانہ و معاندانہ پرچارک ٹوپی کو اپنے سر سے اتار پھینکیں اور ملکی وزیر اعظم کی حیثیت سے ہندوستانی مشترکہ ثقافت کی ٹوپی پہن لیں۔ کانگریس نے مودی کو یاد دلایا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے کانگریس کو اس بات کا چیلنج کیا تھا کہ وہ چین کے ساتھ نمٹتے ہوئے اس کے روبرو اپنے شدید غصہ کا مظاہرہ کر کے دکھاوے، سرجیوالا نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارونا چل پردیش کی عوام کے ویزا مسائل کے تئیں مودی چین کے روبر و اپنے غصہ کا اظہار کرسکتے ہیں جب کہ انہوں نے تو چینی شہریوں کے لئے ای ویزوں کی سہولتوں میں مزید توسیع کردی۔ کیا مودی نے چینی ٹی وی پر جاری کردہ اس متنازعہ و کشمیر کے ایک بڑے خطہ کو ہندوستانی نقشہ میں دکھایا نہیں گیا؟ کیا مودی نے ہندوستانی خطوں میں چینی فوجیوں کی بارہا مداخلت کے بشمول برہما پترا کے سواحل پر تعمیر کئے گئے ڈیموں پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ؟ نیز مودی نے چین۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیری خطہ میں46بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر اپنی برہمی کا اظہار کیا؟ ان تمام امور کا راست تعلق ملک کے قومی مفادات سے ہے اور وزیر اعظم اپنے اس دورہ کی تکمیل انہیں امور کو لئے ہوئے انتہائی ناکامی کے ساتھ کررہے ہیں ۔

'China trip utter failure': Congress slams PM Modi for targetting Opposition parties on foreign soil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں