کالے دھن کے خاتمہ کے لئے عنقریب مزید اقدامات - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-26

کالے دھن کے خاتمہ کے لئے عنقریب مزید اقدامات - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کالے دھن کو نچوڑ کر باہر نکالنے ( پر قابو پانے) آج مزید اقدامات کا اشارہ دیا ، تاہم یہ بھی تیقن دیا کہ دیانت دار ٹیکس دہندگان کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نیا قانون بیرونی ممالک میں جمع غیر محسوب دولت کا پتہ چلانے کے لئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ٹیکس کی اساس اور وصولی میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت دیانتدار ٹیکس دہندگان کو رعایت دینے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متضاد معیشت کو کچل دینا ہوگا اور یہ کام درست طریقہ سے نہیں بلکہ بہت ہی منصفانہ انداز میں کرنا ہوگا ۔ اس کام کے دوران سینئر عہدیداروں کو دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ وہ یہاں سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس کی ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ نئے کالا دھن قانون کے بارے میں جو بیرونی ممالک میں جمع غیر قانونی فنڈس واپسی لانے کے لئے بنایا گیا ہے کہ بارے میں بتاتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ کسی بھی دیانت دار ٹیکس دہندہ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ یہ صرف ایسے ٹیکس دہندوں کے خلاف ہے جنہوں نے اپنے اثاثے بیرون ملک جمع کررکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ اپنی پالیسی کا اعلان کرے گا کہ جن افراد نے اپنی دولت بیرون ملک جمع کررکھی ہے ، انہیں ٹیکسس کے بارے میں مطابقت پیدا کرنے کا ایک موقع دہاجارہا ہے جو بیرون ملک جمع ان کے اثاثوں پر عائد کئے گئے ہیں۔ یہ صرف وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے ماضی میں نظام کی خلاف ورزی کی ہوگی۔ تعمیل کرنے کے لئے دی گئی مہلت کے دوران جو لوگ خلاف ورزی کریں گے ان کے لئے بھی یہ قانون باعثِ پریشان ہوگا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ چند اقدامات کا اعلان کردیا گیا ہے اور کالے دھن کی مقدار کو کچلنے سے متعلق مزید چند اقدامات کا مستقبل میں اعلان کیاجاسکتا ہے ۔ اگر محاصل کی اساس اور وصولی میں اضافہ ہوتا ہے اور جنہیں ٹیکس ادا کرنا ہے انہیں ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو دیانت دار رائے دہندوں کو مراعات دینے حکومت کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کی وصولی میں اضافہ سے سماجی و انفراسٹرکچر پراجکٹس پر خرچ کرنے حکومت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ وزیر فینانس نے ٹیکس آفیسرس سے مزید کہا کہ ہر سمجھدار مشیر آپ سے یہی کہے گا کہ ٹیکس کی بنیادوں کو وسعت دینی ہوگی۔ کالے دھن کو نچوڑ کر باہر نکالنا ہوگا۔جب آپ ایسے اقدامات کررہے ہوں گے تو آپ کو سخت گیر اقدامات پر طعنے تشنے بھی سننے ہوں گے ۔ مرکزی وزر نے کہا کہ حکومت نے کالے دھن کی لعنت کو ختم کرنے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ ان میں پارلیمنٹ کی جانب سے کالا دھن قانون کی منظوری اور بے نامی معاملتوں کے انسداد کا بل شامل ہے، تاکہ ہم اندرون ملک غیر محسوس دولت سے نمٹ سکیں ۔

More steps on curbing black money on anvil: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں