پی ٹی آئی
شیو سینا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے منگولیا کو ایک بلین امریکی ڈالر دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیوں وزیر اعظم اس طرح کے اقدامات مہاراشٹرا کے مصائب کے شکار کسانوں کے قرض دور کرنے کے لئے نہیں کرتے ۔ شیو سینا نے کہا کے مودی کے اس اقدام سے حالیہ دنوں خود کشی کرنے والے کسانوں کی روح کو تکلیف ہوئی ہوگی ۔ این ڈی اے کی حلیف جماعت شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ منگولیا کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ایک بلین امریکی ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس چھوٹے سے ملک کی ترقی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن یہ رقم تھوڑی نہیں ہے۔ اس سے خود کشی کرنیو الے کسانوں کی روح کو شدید تکلیف ہوئی ہے۔شیو سینا نے کہا کہ مودی نے ایک ایسے وقت بیرونی ملک کو بڑی امداد عطا کی ہے جب ہندوستان کے بے یارومددگار کسان بینکوں اور خانگی سود خوروں کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ اور یہ کسان حکومت کی مالی امداد کے منتظر ہیں۔ شیو سینا نے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ منگولیا کی قسمت مہاراشٹرا سے اس لئے بہتر ہے کہ کیونکہ اس نے ہندوستان کی جانب سے امداد حاصل کی ہے ۔ اس طرح ہمارے وزیر اعظم نے بڑی رقم کے ذریعہ منگولیا کی مالی امداد کرتے ہوئے ہندوستان کی معیشت کی بہتری کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ شیو سینا نے مودی سے سوال کیا کہ آکر کیوں وزیر اعظم مہاراشٹرا کے کسانوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے متمنی نہیں ہیں ۔ کیوں کر مودی نے منگولیا کو اتنی بڑی رقم بطور امداد عطا کی ہے جب کہ خود ہندوستانی کرنسی کی قدر روپے کے مقابلہ میں گر رہی ہے ۔
Mongolia luckier than Maharashtra: Shiv Sena's Saamna
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں