رائٹر
مصر میں آج اخوان المسلمون کے کٹر ناقد جسٹس احمد الزند کو وزیر انصاف مقرر کیا گیا ہے جس سے اپوزیشن سخت برہم ہے۔ صدر کے دفتر نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ ملک بھر میں ججوں کی نمائندگی کرنیو الے گروپ کے صدر زیند نے ہمیشہ سے اخوان المسلمون کی مذمت کی ہے جو اب ایک ممنوعہ تنظیم ہے۔2013کے وسط میں اخوان کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ گزشتہ سال یو ٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ایک تقریر میں انہوں نے2011کے انقلاب کی بھی مذمت کی تھی جس میں سینئر آمر حسنی مبارک معزول ہوگئے تھے اور ایک سال بعد اخوان کے اقتدار حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی تھی ۔ اب جب کہ عدالتیں مبارک دور کے عہدیداروں سے بتدریج خلاصی حاصل کررہی ہیں، وہ آزاد خیال اور اسلام پسند کارکنوں کو مظاہروں سے لے کر پر تشدد سر گرمیوں کے الزامات کے تحت طویل سزائیں دے رہی ہیں ۔ کچھ آن لائن مبصرین نے ٹوئت کیا کہ وزیر انصاف کے طور پر زیند کا تقرر قبول نہیں۔ انہوں نے ان کے ماضی کے بیانات کے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کئے ۔ سابق وزیرانصاف محفوظ صابر نے پیر کے روز استعفیٰ دے دیا تھا ۔ کچرا اٹھانے والے شخص کے بیٹے کے جج بننے کو نامناسب قرار دینے کے بعد انہیں مغرور قرار دیا تھا۔
Anti-Muslim Brotherhood judge sworn in as Egypt's justice minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں