ملک میں زرعی بحران کا اعتراف - کسانوں کو مزید امداد فراہم کرنے جیٹلی کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

ملک میں زرعی بحران کا اعتراف - کسانوں کو مزید امداد فراہم کرنے جیٹلی کا تیقن

ممبئی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مارچ میں ہوئی غیر موسمی بارش کے باعث پیدا شدہ زرعی بحران کے ضمن میں متاثرہ کسانوں کے لئے مزید رعایتیں فراہم کرنے کا اشادہ دیا ۔ جیٹلی نے اس بات کا تیقن دیا کہ حکومت زرعی شعبہ کے لئے مزید وسائل مختص کرنے کے ضمن میں اپنے فیصلہ کی پابند ہے جو ترقی کے لئے ایک بڑاچیلنج بنا ہوا ہے ۔ وزیر فینانس نے آج یہاں ایک تقریب کے دوران جدید سوشیل سیکوریٹی اسکیموں کے آغاز کے موقع پر بتایا کہ غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں پیدا شدہ زرعی بحران ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج بناہوا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو حاصل منجملہ وسائل میں سے ایک بڑا حصہ حکومت کی جانب سے زراعت اور آبپاشی کے لئے مختص کیاجائے گا تاکہ در پیش مسائل کو حل کیا جائے ۔ تاہم وزیر نے اس ضمن میں پہنچائی جانے والی امداد کی وضاحت نہیں کی ۔ ملک کی کئی ریاستیں جیسے مدھیہ پردیش ، راجستھان، اتر پردیش اور مہاراشٹرا وغیرہ ایک ماہ قبل ہوئی غیر موسمی باش کے باعث کافی نقصان اور خسارہ سے دوچار ہیں۔ اس طرح حکومت کی جانب سے اختیار کئے جارہے اقدامات کے باعث ان متاثرہ کسانوں کو کافی مدد ملے گی ۔ عہدیداروں کی جانب سے اس بات کی بھی پیش قیاسیاں کی جارہی ہیں کہ گزشتہ سرمائی فصلوں کی طرح آئندہ فصلیں بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہوسکتی ہٰں۔ مختلفبینکوں کی جانب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے ضمن میں رعایتیں پیش کی جارہی ہیں ۔

Jaitley admits to 'agrarian crisis', offers more support to farmers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں