پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی پی پی پی - ڈبلیو کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی پی پی پی - ڈبلیو کا قیام

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض گروپ کے ارکان نے رسمی طور پر ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا جس کا نام پی پی پی ۔ ڈبلیو رہے گا۔ اس گروپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور پارٹی کی چیر پرسن بے نظیر بھٹو کے ورثہ کوبچائیں گے ۔ صفدر عباسی پارٹی کے صدر ہوں گے ۔ ایک پریس کانفرنس میں عباسی پی پی پی شریک چیر مین ، آصف علی زرداری کو ناراضی کے لئے ذمہ دار قرار دیا اور وہ2013میں عام انتخابات میں شکست کے ذمہ دار ہیں ۔ ان قائدین کوبے نظیربھٹو کی ہلاکت کے بعد نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ یہ دریافت کرنے پر کہ اتحاد پی پی پی ہائی کمان کے خلاف قائم کیاجارہا ہے ۔ سابق سینٹر کے حوالہ سے نیوزویب سائٹ ڈان نے بتایا کہ ہم جوابدہی ان لوگوں سے چاہتے ہیں جو پی پی پی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔ ذرائع کے بموجب پی پی پی کے بیشتر ارکان اپنے قائدین سے ناراض ہیں ۔

Estarnged PPP leaders form new political party, named as PPP-W

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں