کشمیر - عسکریت پسندوں کے حملوں میں 5 ہلاک 5 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-26

کشمیر - عسکریت پسندوں کے حملوں میں 5 ہلاک 5 زخمی

سری نگر
پی ٹی آئی
کشمیر کے تنگ دھار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جھڑپ میں3فوجی جوان اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ عہدیداران کے مطابق چیلنج دینے کے بعد تابڑ توڑ فائرنگ شروع ہوگئی ۔ یہ واقعہ ایل او سی کے درشن پوسٹ پر پاکستان کے چھا جولہ پوسٹ کے بالمقابل اتوار کی رات پیش آیا ۔ ایک عہدیدار کے مطابق در اندازوں کے ایک گروپ نے چیلنج کرتے ہوئے خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ اس کا خاطر خواہ جواب آرمی نے دیا جس کے نتیجہ میں گولی بار شروع ہوگئی۔ یہ واقعہ سو پور میں بی ایس این ایل کے ایک ٹیلی فورن آپریٹر کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کے ایک گھنٹہ بعد ہی رونما ہوا ۔ تنگد ھار کے انکاؤنٹر پر بیان دیتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہا آر می کو در اندازی کی بھنک لگ گئی تھی ۔ در اندازوں کے ایک گروپ کے خلاف کارروائی میں تا حال 3فوجی جوان ہلاک جب کہ ایک جونیر کمیشند آفیسر زخمی ہوگیا۔ اس فائرنگ کے تبادلہ کے دوران4فوجی جوان زخمی ہوگئے جس میں سے3کی موت واقع ہوگئی جب کہ ایک زخمی کا علاج جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔ اس سے قبل عسکریت پسندوں نے آج کشمیر کے دو مقامات پر حملہ کردیا جس میں ایک شہری ہلاک اور ایک فوجی سمیت تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ عسکریت پسندوں نے پہلے یہاں سے52کلو میٹر دور سو پور میں اقبال مارکٹ میں بی ایس این ایل کی فرانچائسی پر فائرنگ کی ۔ اس حملے کا نشانہ بظاہر ٹیلی کام آپریٹرس تھے ۔ جنہیں پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی۔ فائرنگ میں بی ایس این ایل فرانچائسی کے تین ملازمین زخمی ہوگئے اور انہیں مقامی داخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لئے سری نگر کے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ کپواڑہ ضلع کے ہندوواڑہ علاقہ کا ساکن26سالہ محمد رفیق سری نگر کے اسپتال میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔ دیگر دو زخمیوں میں40سالہ غلام محمد بھٹ اور30سالہ امتیاز احمد لون شامل ہیں ، جو زیر علاج ہیں۔ دونوں کا تعلق سو پور ٹائاون شپ سے ہے۔48گھنٹوں کے دوران یہ سو پور میں دوسرا دہشت گرد حملہ تھا ۔ قبل ازیں23اور24مئی کی درمیانی شب مشتبہ انتہا پسندوں نے ایک رہائشی کمپاؤنڈ پر گرینیڈ پھینکا جہاں موبائل ٹرانسمیشن ٹاور نصب تھا۔ اگرچیکہ اس سوال پر عہدیدار مہر بہ لب ہیں کہ عسکریت پسندآخر ٹیلی کام تنصیبات کو ہی نشانہ کیوں بنا رہے ہیں ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند سو پور اور اطراف کے علاقوں میں موبائل ٹرانسمیشن ٹاورس سے اس ماہ کے اوائل میں اپنے مواصلاتی آلات کی چوری سے پریشان تھے ۔ عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر خانگی اور پی ایس ایوکمپنیوں کے ٹاورس کے اوپر اپنے مواصلاتی آلات نصب کئے تھے ۔ سوپور میں حملہ کے بعد عسکریت پسندوں نے آج جنوبی کشمیر کے کلگام علاقہ پر حملہ کتے ہوئے فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک فوجی زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہاں سے80کلو میٹر دور کنجی کلا کے پریپورہ میں کلگام علاقہ میں عسکریت پسندوں نے راشٹریہ رائفلس کی گشتی گاڑی پر حملہ کیا۔ علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Army kills 5 militants in Kashmir gunbattle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں