غیر محسوب اثاثے کیس - جیہ للیتا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان - کرناندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-26

غیر محسوب اثاثے کیس - جیہ للیتا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان - کرناندھی

چینائی
پی ٹی آئی
ڈی ایم کے نے آج کہا کہ اس نے کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کو بری کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ دو مرتبہ کہہ چکا ہے کہ ڈی ایم کے کو اس کیس میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے ۔ میں پورے یقین کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں کہ پارٹی، سپریم کورٹ میں جیہ للیتا کے خلاف غیر محسوب اثاثیکیس میں اپیل کرے گی ۔ ڈی ایم کے ، حکومت کرناٹک پر اس بات کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے11مئی کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرے، جس کے ذریعہ غیر محسوب اثاثے کیس میں جیہ للیتا اور دیگر تین افراد کو الزامات منسوبہ سے بری کردیا گیا تھا اور جس کے نتیجہ میں ان کے بحیثیت چیف منسٹر واپس ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔کرناندھی نے آج ڈی ایم کے ڈسٹرکٹ سکریٹریز کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سکریٹریز ڈی ایم کے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ کروناندھی نے کہا کہ اس کیس کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر بی وی آچاریہ ، کرناٹک کے ایڈوکیٹ جنرل روی ورما کمار نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ جیہ للیتا کو بری کئے جانے کے خلاف اپیل داخل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کرناٹک حکومت ان کی سفارشات کو قبول کرلے گی اور اپیل داخل کرے گی ۔ اس کیس کے اصل شکایت گزار بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے بھی کہا ہے کہ وہ جیہ للیتا کو بری کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ جیہ للیتا کے پانچویں مرتبہ بحیثیت چیف منسٹر حلف لینے کے دو دن بعد ڈی ایم کے نے اپنی کٹر حریف کے بارے میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔

Assets case: DMK to appeal against Jayalalithaa's acquittal in SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں