پی ٹی آئی
ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا اور3دیگر کی جانب سے غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں داخل کردہ اپیلوں پر کرناٹک ہائیکورٹ11مئی کو فیصلہ سنائے گی۔ تاہم ابھی سے یہاں عدالت کے باہر امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے ہیں ۔ سٹی پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے دفعہ144نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد عدالت کے اطراف ایک کلو میٹر کے دائرہ میں کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان احکامت پر پیر کو صبح6بجے سے9بجے تک عمل کیاجائے گا ۔ امکان ہے کہ جیہ للیتا کے ہزاروں پارٹی کارکن اس موقع پر یہاں جمع ہوں گے ۔ پولیس نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ جسٹس سی آر کمار سوامی کی ووکیشنل سنگل بنچ11بجے دن اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ عدالت زیریں نے جیہ للیتا اور ان کی قریبی ساتھی ششی کلا اور دو دیگر رشتہ داروں کو4سال کی سزا گزشتہ سال ستمبر میں سنائی تھی جس کے خلاف یہ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
Karnataka High Court to give its verdict in Jayalalithaa's illegal assets case on Monday
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں