چھتیس گڑھ - نکسلائٹس کی جانب سے 250 دیہاتیوں کا اغوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

چھتیس گڑھ - نکسلائٹس کی جانب سے 250 دیہاتیوں کا اغوا

رائے پور
پی ٹی آئی
وزیرا عظم نریندر مودی کے چھتیس گڑھ کے نکسلائیٹ سے متاثر یہ دنتے واڑہ کے دورے سے عین قبل ماؤ نوازوں نے چھتیس گڑھ کے سکما ضلع250دیہاتیوں کا اغوا کرلیا ۔ اگرچہ رات دیر گئے انہیں رہا کردیا گیا لیکن ان میں سے ایک کو زدوکوب کر کے ہلاک کردا گیا ۔ سکما سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی شراون نے بتایا کہ جنتا عدالت منعقد کرتے ہوئے نکسلائٹس نے سدرام ناگ نامی ایک دیہاتی کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر دیہاتیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق رہا کئے گئے دیہاتی اپنے اپنے مکانوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ مہلوک دیہاتی کی نعش بھی وہ اپنے ساتھ لے آئے ۔ ماؤ نوازوں نے جمعہ کی رات تونگ پال پولیس اسٹیشن کے حدود میں چند دیہاتوں کے رہنے والوں کو اغوا کرلیا تھا اور انہیں جنگل میں لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نکسلائٹس نے یہاں ایک برج کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام کیا۔ سدرام ناگ اس برج کی تعمیر کا سوپر وائزر ہے ۔ قبل ازیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سکما ہریش راٹھو نے بتایاتھا کہ وزیر اعظم کی ریالی میں شرکت کے لئے دنتے واڑہ جانے والے تقریباً400سے500دیہاتیوں کا نکسلائٹس نے اغوا کرلیا ۔ پولیس کی ٹیم جائے واقعہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف دنتے واڑہ جلع میں جہاں وزیر اعظم دور ہ کررہے ہیں ، نکسلائٹس نے ریل پٹریوں کو اکھاڑ کر ٹرینوں کی آمد و رفت کو ٹھپ کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تونگپال تھانہ علاقہ کے مارینگا گاؤں کے تقریباً400دیہاتی وزیر اعظم کے عوامی جلسہ کے لئے گھر سے نکلے تھے ۔ گاؤں کے یہ لوگ ج اہم شاہراہ پر پہنچنے ہی والے تھے کہ وہاں وردی میں ملبوس100مسلح نکسلائیٹس پہونچ گئے اور انہوں نے بندق کی نوک پر تمام دیہاتیوں کو یرغمال بنالیا اور وہ انہیں جنگ کی طرف لے گئے ۔ اغوا کے بعد پورے گاؤں میں دہشت پھیل گئی ۔ اس دوران دیہاتیوں کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کو جائے واقعہ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے ۔دوسری طرف دنتے واڑہ ضلع کے کامالور اورکمہار ساڈرا ریلوے اسٹیشن کے وسطی جنگل میں نکسلائٹس نے کل رات ریل کی تقریباً100پٹریوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا ۔ محکمہ ریل نے احتیاطاً اس روٹ پر رات میں مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت بند کر رکھی ہے اس لئے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ۔ صبح سے ہی ریلوے کی مرمت کرنے والی ٹیم ٹریفک بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔

250 villagers abducted by Naxals in Chhattisgarh: CM Raman Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں