جیہ للیتا کی آج چیف منسٹر تمل ناڈو کی حیثیت سے حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

جیہ للیتا کی آج چیف منسٹر تمل ناڈو کی حیثیت سے حلف برداری

چینائی
یواین آئی، پی ٹی آئی
اے آئی اے اے ڈی ایم کی سربراہ جیہ للیتا کرپشن کے الزامات پر عہدہ سے سبکدوش ہونے کے لئے مجبور کئے جانے کے تقریبا8مہینے بعد کل28وزراء کے ساتھ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے طور پر پانچویں بار حلف لیں گی ۔ تیزی سے تبدیلیوں خے دن67سالہ جیہ للیتا کو یہاں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ایک اجلاس میں مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخٰب کرلیا گیا ۔ انہیں غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے 11روز بعد مقننہ پارٹی کا لیڈ منتخب کرلیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے گورنر ڈاکٹر کے رسویا نے وزیر اعلیٰ پنیر سیلوم کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ ٹامل ناڈو کے گورنر نے جیہ للیتا کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی۔ جیہ اناڈی ایم کے قانون ساز پارٹی کی لیڈر منتخب ، پھر سے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ آج صبح یہاں ہونے والی ایک میٹنگ میں اس ضمن میں قرار داد منظور کی گئی ۔ اناڈی ایم کے کی سربراہ جو8مہینوں میں آج پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں ہزاروں افراد نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی جب کہ وہ گورنر کی رہائش گاہ کی سمت جارہی تھیں ۔ جیہ للیتا نے جنہیں آل انڈیا انا ڈی ایم کے مقننہ پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے کل11بجے دن مدراس یونیورسٹی سنٹینیزی آڈیٹوریم میں چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق روایتی چنڈا مالم کھیلنے اور دیگر موسیقی کے آلات بجانے کے دوران جیہہ لیتا کا اپنی پولیس گارڈن رہائش گاہ سے چار کلو میٹر کی پٹی پر عوام نے ان کا استقبال کیا ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی سربراہ نے راستہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب لارڈ گنیش مندر کے درشن کئے ۔ سیکوریٹی ملازمین اور پولیس کو گاڑی کی دونوں جانب جیہ للیتا کے قافلہ کے انتہائی قریب آنے سے ہجوم کو باز رکھنے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ خوشی سے مسرور جیہ للیتا نے ان کی مبارکباد یاں قبول کیں۔ بعد ازاں نامزد چیف منسٹر نے جو سبز رنگ کی ساڑی پہنے ہوئی تھیں، گورنر کے روشیا سے ملاقات کی اور گلدستوں کا تبادلہ کیا ۔ جیہ للیتا نے گورنر کو اپنے وزیروں کی ایک فہرست پیش کی جو حلف لیں گے ۔ جن میں کئی پرانے چہرے شامل ہیں ۔ امکانی وزراء بھی میٹنگ ہال میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں جیہ للیتا نے گورنر کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا۔ کل سے حلف برداریی کے مقام کی آرائش اور تیاریاں چل رہی ہیں جب وہ گزشتہ اکتوبر میں ضمانت کی منظوری کے بعد بنگلور سے شہر کو لوٹی تھیں پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور عوام الناس نے لیڈر کو مبارکباد دی تھی ۔ وہ تاہم منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ تاہم انہیں مبارکباد دینے کے لئے یہاں پارٹی کارکنوں کی ایک جمعیت موجود تھی ۔ ہم کو تمام رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ہماری سیاست اور انتظامیہ قانونی اصولوں اور رہنمایانہ خطوط پر مبنی ہونے چاہئے ۔ جو کس طرح کام کاج کررہی ہے ۔ 67سالہ لیڈر نے حال ہی میں غیر محسوس اثاثہ جات کیس میں ان کی برات کے بعد یہ بات کہی ۔

Jayalalithaa to be Sworn In as Tamil Nadu Chief Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں