شدید گرمی سے تلنگانہ میں ایک ہی دن میں 66 اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

شدید گرمی سے تلنگانہ میں ایک ہی دن میں 66 اموات

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام مشکل صورتحال کا مسلسل سامنا کررہے ہیں کیونکہ شدید گرمی کی لہر دونوں ریاستوں میں برقرار ہے۔ گرمی کے سبب آج بھی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں لو لگنے سے آج66افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی درجہ حرارت چار تا چھ ڈگری زائد ہے ۔ شمالی ہند سے آرہی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر ، محبوب نگر اور نلگنڈہ میں گرمی کی لہر امکان ہے کہ برقرار رہے گی ۔ آئندہ48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی حصوں میں شدید گرمی ہوگی ۔ آندھرا پردیش کے بھی کئی حصہ امکان ہے کہ اسی عرصہ کے دوران شدید گرمی کا سامنا کریں گے ۔ نامناسب موسمی حالات کے سبب دونوں ریاستوں میں عام زندگی متاثر ہوگئی ہے ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ نظام آباد اور حیدرآباد میں درجہ حرارت44۔3ڈگری زائد ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ سے پرہجوم تجارتی علاقے اور اہم سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں ۔ محکمہ صحت اور محکمہ موسمیات نے عوام بالخصوص ضعیف افراد ، خواتین اور بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی میں باہر نہ نکلیں بلکہ گھر ہی میں رہیں ۔ اسی دوران ضلع کلکٹر مشرقی گوداوری ایچ ارون کمار نے کہا ہے کہ ضلع میں گرمی کی لہر کے سبب8افرادکی موت ہوئی ہے۔ ضلع مشرقی گوداوری گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پر درجہ حرارت تقریبا42تا45ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ راجمندری میں درجہ حرارت43ڈگری سلسیس اور تونی میں44ڈگری درج کیا گیا ۔

Heat wave in Telangana claims 66 lives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں