میڈیا چرچ پر حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

میڈیا چرچ پر حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے - آر ایس ایس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس نے آج میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں چرچوں پر حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے اور صرف نصف سچائی کو ہی دکھایاجارہا ہے ۔ آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری کشن گوپال نے ملک میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا میڈیا پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی ممالک میں ایسے واقعات کا تناسب کہیں زیادہ ہے لیکن وہاں کا میڈیا ان معاملات پر کوئی سنسنی پھیلانے کی کوشش نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں چرچوں کر حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے اور اقلیتوں کے تعلق سے منفی رجحان پیدا ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا صرف نصف سچائی کو ہی دکھا رہا ہے ۔ جب کہ اس عرصہ کے دوران مندروں پر458حملے ہوئے جب کہ 25مساجد پر بھی حملے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خبروں کو اس طرح سنسنی خیز بنا کر پیش کرنے ملک اور سماج کے ساتھ دھوکہ ہے ۔

RSS Hits Out at Media for 'Half Truths' and Sensationalising Church Attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں