پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج نیپال میں مابعد زلزلہ بحالی کے کام اور تعمیر نو کے کاموں میں بھرپور مدد کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ2001کے گجرات زلزلہ سے حاصل ہونے والے اپنے تجربہ کی ہمالیائی مملکت کے ساتھ شراکت کرے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایڈیشنل پرنسپال سکریٹری پی کے مشرا نے نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ اور اعلیٰ نیپالی عہدیداروں کے ساتھ مابعد زلزلہ باز آباد کاری اور دوبارہ تعمیر کے منصوبوں کے تعل سے بات چیت کی۔ اس زلزلہ نے نیپال کے لئے ملک کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا ایک عظیم موقع فراہم کیا ہے ۔ مشرا نے نیپال کے اپنے2روزہ دورہ کے اختتام پر تری بھون انٹر نیشنل ایر پورٹ پر اخبار نویسوں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے عوام کو انتہائی عاجلانہ ضرورت زلزلہ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افرا دکو عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی ہے ۔ اور ہندوستان اس سمت میں اس کی مدد کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ مانسون کے موسم سے قبل عبوری شیلٹرس تعمیر کئے جائیں اور مزید کہا کہ ہندوستان، نیپال کی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ڈیزائن کے مطابق ایسے شلٹرس کی تعمیر میں ضروری مہارت اور مدد فراہم کرے گا ۔2011کے گجرات زلزلہ کی یاددہانی کراتے ہوئے جہاں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے، مشرا نے کہا کہ انہوں نے نیپالی عہدیداروں کے ساتھ تجربات کی شراکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زلزلہ اور سونامی جیسے حالات سے نمٹنے میں تجربہ حاصل ہے اور وہ اس وقت نیپال کے ساتھ اپنے تجربہ اور مہارت کی شراکت کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہندوستان ، نیپال کی حکومت کی جانب سے شروع کردہ مابعد زلزلہ بحالی اور تعمیر نو میں بھرپور مدد کرے گا۔
India to share Gujarat reconstruction experience with Nepal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں