ہند۔ جرمنی کے مابین دفاعی تعاون فروغ دینے کے لئے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

ہند۔ جرمنی کے مابین دفاعی تعاون فروغ دینے کے لئے بات چیت

نئی دہلی
رائٹر
ہندوستان کے دورے پر آنے والی جرمن وزیر دفاع ارسولا وینڈر لیئن نے آج اپنے ہندوستانی ہم منصب منوہر پاریکر کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کے لئے ملاقات کی ، جس میں دونوں فریقوں میں اپنے اپنے مسلح افوا کے درمیان تعاون اور جدید ترین آلات کی سپلائی کے شعبوں پر گفتگو ہوئی ۔ جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر وینڈر لینن ہندوستان کے سہ روز سرکاری دورے پر ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان اعلی سیتا نشو کار نے نمائندہ سطح کی بات چیت کے بعد ٹوئٹ کرکے بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں بین الاقوامی و علاقائی سلامتی کے منظر نامہ اور جدید ترین آلات ،ٹیکنالوجی کی سپلائی سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم میٹنگ میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج اور دفاعی شعبہ میں ہندوستان کی پہل میک ان انڈیا میں جرمنی کی شراکت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر وینڈر لینن کل ہی یہاں پہونچی تھیں اور انڈیا گیٹپر امر جوان جیوتی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وہ اپنی متعینہ شیڈول کے مطابق ملاقاتوںمیں مصروف ہوگئی تھیں۔ انہیں کل ہی ساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کی سلامی دی گئی تھی ۔ وہ آج آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے تحت آج منعقدہونے والے پروگرام ہند۔ جرمنی،مشترکہ سلامتی میں اپنے ملک کے نقطہ نگاہ کی نمائندگی کریں گی جس مین وہ ہندستانی سیاسی پارٹیوں ، تجارت پیشہ طبقہ کے نمائندوں اور صحافیوں سے بات چیت بھی کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ جرمن چانسلر انجیلامرکل اکتوبرمیں ہندوستان کا دورہ کریں گی جس دوران وہ بین حکومتی مشاورت میں حصہ لیں گی۔

India and Germany held talks to expand the Defence Cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں