پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی کی جانب سے نہرو۔ گاندھی خاندان پر یہ کہنے کے بعد کہ برسوں کے خلاء کے بعد اب امیٹھی اور رائے بریلی ترقی کی سمت گامزن ہیں، پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ وہ کیا چیز تھی جس نے اسمرتی ایرانی کو رائے بریلی میں آئی آئی آئی ٹی کے قیام میں رکاوٹ بنی۔ پرینکا جو اپنی والدہ و صدر کانگریس سونیا گاندھی کے حلقہ انتخاب لوک سبھا رائے بریلی کے دو روزہ دورہ پر ہیں ایرانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ایرانی وزیر تعلیم بنی ہیں، رائے بریلی میں آئی آئی ٹی کے قیام میں رکاوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایرانی کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ کیوں یہاں آئی آئی آئی ٹی کا قیام عمل میں نہیں لائیں۔ یہاں کے نوجوان کئی ایک مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور یہ ایرانی سے متعلق محکمہ ہے ۔ پرینکا نے کہا کہ ایرانی وزیر فروغ انسانی وسائل ہیں، وہ اپنا کام چھوڑ کر دوسری طرف گھوم رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سخت مصائب کا شکار ہیں ، اور وہ عمداً دوسرے مقامات کا دورہ کررہی ہیں ۔ ایرانی نے کل نہرو۔ گاندھی خاندان پر بالراست تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ برسوں کے وعدوں کے بعد اب یہاں ترقی ہورہی ہے ۔ اسمرتی ایرانی جو حلقہ لوک سبھا امیٹھی سے راہول گاندھی کے خلاف ناکام مقابلہ کیا تھا، نے امیٹھی کا ایک روزہ دورہ کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے تھے کہ دادا، دادی نے کچھ کہا تھا اس پر اب پوترے وعدہ کررہے ہیں ۔ یہ تمام آپ سے صرف وعدہ کیا کرتے تھے لیکن یہاں کی عوام کو اب ریلوے کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس کام کو عنقریب شروع کیاجائے گا ۔ قبل ازیں وہ دوپہر تقریبا یک بجے رائے بریلی کے ہیبت پور گاؤں پہنچیں ۔ یہاں انہوں نے گاؤں والوں سے بات کی۔
Priyanka Gandhi slams Smriti, says Irani should answer why she's not setting up IIIT in Amethi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں