گجروں کا 5 فیصد تحفظات کا مطالبہ - دہلی ممبئی ریلوے لائن پر قبضہ کے ساتھ احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

گجروں کا 5 فیصد تحفظات کا مطالبہ - دہلی ممبئی ریلوے لائن پر قبضہ کے ساتھ احتجاج

بھرت پور( راجستھان)
یو این آئی
راجستھان میں تحفظات کے مطالبہ پر گجروں نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے پیلو پورہ گاؤں میں ریلوے ٹریک پر قبضہ کرلیا اور پٹریاں اکھاڑ دیں ، جس سے دہلی۔ ممبئی راستے پر ریل ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں گجر بیانا تھانہ علاقے میں واقعہ پیلو پورہ گاؤں کے قریب پٹریوں پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کے ذریعہ کئی جگہ پٹریاں اکھاڑ دینے کی وجہ دہل۔ ممبئی راستے پر چلنے والی پانچ ریل گاڑیوں کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا اور اب تک15سے زیادہ ٹرینیں دوسرے راستے سے چلائی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجستھان نقل و حمل کا رپورشن نے بھی بیانا، ہنڈن اور کرولیی روٹ پر اپنی بسوں کا آپریشن بند کردیا ہے ۔ بسوں کے بند ہونے سے عوام کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گجر تحریک کے پیش نظر امن و امان برقرا ر رکھنے کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ گجروں کے ریلوے ٹریک پر قبضہ کرنے سے دہلی۔ ممبئی ریلوے لائن مسدود کردی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گجر تحریک کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسر موقع پر موجود ہیں اور نگرانی کررہے ہیں ۔ احتیاطاً پڑوسی ضلع دوسہ میں دفعہ144کے تحت حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ کل بھرت پور ضلع کے سمو گر میں گجروں نے مہا پنچایت کا انعقاد کیا اور اس کے بعد پیلو پورہ میں جمع ہوکر تحریک شروع کردی ۔ گجروں کے ریزرویشن کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے ۔ گجر تحریک کے پیش نظر کل رات وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا ۔ جس میں گجروں سے بات چیت کرنے کے لئے حکومت کے نمائندے بھیجنے پر غور کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ2007میں گجر تحریک میں26افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس کے بعد2008میں گجروں کی تحفظات تحریک میں37افراد ہلاک ہوگئے ۔

Gujjars revive stir for reservation, protesters damage Delhi-Mumbai rail tracks in Bharatpur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں