بحرین - سبسیڈی میں تخفیف پر تارکین وطن میں تشویش کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

بحرین - سبسیڈی میں تخفیف پر تارکین وطن میں تشویش کی لہر

منامہ
آئی اے این ایس
بحرین کے تارکین وطن نے غیر ملکیوں اور خانگی شعبہ کے کمپنیوں کے لئے سرکاری سبسیڈی میں تخفیف کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ بحرین میں غیر مقیم تارکین وطن کی بڑی تعداد مقیم ہے جن میں متوسط اور کم آمدنی کے لوگ شامل ہیں ۔ لہذا اس کا مطلب یہ نہیں کہ تارکین وطن کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ گلف ڈیلی نیوز کے حوالہ سے بحرین کیرایالیہ سماجم صدر ورگھیس کارکانے یہ بات کہی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیشتر تارکین وطن بحرین ایسی صورت کو ترک کردینے کے بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں اگر ان کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی یا پھر اس پر عمل آوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسے اعلٰی معیار زندگی گزارنے کے قابل بنے۔ بحرین میں سبسیڈی لازمی ہے جیسے گوشت ، آٹا، گیس، پٹرول ، ڈیزل ، برقی اور پانی پر اور ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے سے بحرین کی تیل کی صنعت پر اثر پڑ رہا ہے ۔ بحرین نے اپنے قرض میں5بلین بحرینی دینار(13۔2ڈالر) تا7بلین بحرینی دینار نومبرمیں حد مقرر کی اور اب وہ مزید قرض میں اضافہ کا منصوبہ رکھتا ہے اور توقع ہے کہ مزید9بلین بحرینی دینار2020تک قرض حاصل کرے گا ۔ بحرین میں4لاکھ سے زائد ہندوستانی مقیم ہیں یا پھر وہ کوئی روزگار سے منسلک ہیں جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطہ میں ایک آزاد معیشت کے طور پر قرار دی جاتی ہے۔

Expats concerned over subsidy cut plan in Bahrain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں