حکومت کرناٹک جیہ للیتا کیس میں اپیل داخل کرے - ڈی ایم کے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

حکومت کرناٹک جیہ للیتا کیس میں اپیل داخل کرے - ڈی ایم کے

چینائی
پی ٹی آئی
کرناٹک کی کانگریس حکومت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ڈی ایم کے نے آج کہا انہیں اے آئی اے ڈی ایم کے سپریمو جیہ للیتا کی آمدنی سے زائد املاک کیس میں برات کے خلاف اپیل داخل کرنی چاہئے اور یہ انصاف کے قیام کے لئے ان کی ڈیوٹی ہے ۔ پارٹی چیف ایم کروناندھی نے کہا کہ کرناٹک حکومت کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ انصاف کو قائم کرے کیونکہ اسے اپیل داخل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا ایسا کہاجارہا ہے کہ انہیں دوسری طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس طرح کے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے ہوئے ، انصاف کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے ۔ کرناٹک حکومت کو جلد از جلد سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کرناٹک حکومت سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن کے اجرائی کی درخواست کی ۔11مئی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے جیہ للیتا کو66۔65کروڑ مالیت کی آمدنی سے زائد املاک کے معاملہ میں بری قرار دیا تھا ۔ اس فیصلہ کے بعد تمل ناڈو میں کانگریس اور ڈی ایم کے نے کرناٹک حکومت سے اس فیصلہ کو چیالنج کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ کرناندھی نے وزیر اعظم مودی سے لے کر بی جے پی کے اعلیٰ قائدن جنہوں نے جیہ للیتا کورہائی پر مبارکباد دی تھی پر بھی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی ہی تھے جنہوں نے شکایت درج کی تھی۔

DMK asks Karnataka government to file appeal in Jayalalithaa case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں