وزیر اعظم کا دورہ چین - حکومت قومی مفاد پر سمجھوتہ کر رہی ہے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

وزیر اعظم کا دورہ چین - حکومت قومی مفاد پر سمجھوتہ کر رہی ہے - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ چین شروع ہوچکا ہے کانگریس نے آج حکومت پر قومی مفادات سے سمجھوتہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ دفاعی نظام میں کمی اور چینی سرمایہ کاری کو آسان رسائی بہت نقصاندہ فیصلے ہیں ۔ اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ کیا وہ چینی قیادت کے سامنے ہندوستان کے غلط نقشہ جس میں جموں و کشمیر اور ارونا چل کو اس میں سے حذف کرکے بتایا گیا تھا کہ بارے میں سخت احتجاج کریں گے ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سورجیوالہ نے آج رپورٹرس سے کہا، کانگریس کے پاس کافی بنیادی شکایات ہیں جن پر حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ2013میں یوپی اے حکومت نے چینی در اندازی کو روکنے کے لئے90,000فوجیوں پر مشتمل( ایم ایس سی) تشکیل دی تھی لیکن وزیر اعظم کے دورہ سے3ہفتہ قبل ہی وزیر دفاع نے اس کی تعداد50فیصد کم کردی۔ سورجیوالہ نے اس پر وضاحت طلب کی ۔ سورجیوالہ نے اس موقع پر سورجیوالہ نے اس موقع پر چین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے ہوتے ہوئے اکنامک کاریڈور پر بھی سوال اٹھائے اورپوچھا کہ کیا اس سے ہندوستانی کی خود مختاری پر سوالیہ نشان نہیں لگتے ۔ سورجیوالہ نے کچھ ہی روز قبل بی جے پی صدر امیت شاہ کے تبتی رہنما دلائی لامہ سے مجوزہ میٹنگ ملتوی ہونے پر بھی وضاحت مانگی ۔ سورجیوالہ نے پوچھا کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ گول پوسٹ کی دوبارہ منتقلی ہے۔ سورجیوالہ نے مزید کہا کہ برہما پتر کے علاقہ میں متعدد ڈیم کی تعمیر کا چینی منصوبہ آسام پر انثر انداز ہوسکتا ہے اور یہ ایک کھلا مسئلہ ہے۔ سورجیوالا نے چین کی جانب سے ہندوستانی علاقہ بشمول لداخ میں بار بار در اندازی کے مسئلہ کو بھی زور و شور سے اٹھایا۔اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی سوال دراز کئے۔

PM on China visit: Congress accuses government of compromising national interests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں