شوپیان کشمیر میں عسکریت پسندوں کا گرینیڈ حملہ - 14 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

شوپیان کشمیر میں عسکریت پسندوں کا گرینیڈ حملہ - 14 زخمی

جموں، سری نگر
پی ٹی آئی۔ یو این آئی
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سیکوریٹی فورسس نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔ سیکوریٹی ترجمان لیفٹنینٹ کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ ملی معلومات کی بنیاد پر قومی رائفلس اور پولیس نے کل شام مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا ۔ سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے گزشتہ شام منجا کوٹ کے کاکورا جنگل میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا جہاں سے ایک اے کے47رائفل،8میگزینس ، گولیوں کے212راؤنڈس، 3وائر لیس سیٹ، ایک جی پی ایس،323پکاگن راؤنڈس اور دیگر چیزیں برآمد کی گئیں ۔ اسی دوران شو پیان ضلع میں ایک مصروف ترین مارکٹ میں عسکریت پسنودں کی جانب سے گرینینڈ حملہ میں14شہری ، بشمول دو کمسن لڑکیاں زخمی ہوگئیں ۔ پولیس نے بتایاکہ انتہا پسندوں نے مارکٹ میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر گرینینڈپھینکا تاہم نشانہ چوک گیا اور گرینینڈ پر ہجوم مقام پر پھٹ پڑا ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں پہونچایا گیا ہے۔

Shopian: 14 injured in grenade attack by militants at busy market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں