تلنگانہ میں 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری - وزیر آئی ٹی کے ٹی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

تلنگانہ میں 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری - وزیر آئی ٹی کے ٹی آر

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آج کہا کہ حکومت، حیدرآباد کو ملک کا نمبر ایک آئی ٹی مرکز بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ صحافت سے ملاقات کیجئے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پریس کلب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر آئی ٹی شعبہ کو وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے آئی ٹی برآمدات 2004میں57ہزار کروڑ تھے جو بڑھ کر1۔20لاکھ کروڑ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت، اندرون چند ہفتہ ٹکنالوجی انکیو بیٹر کا آغاز کرے گی۔ امریکہ کے اپنے حالیہ دورہ کے حوالہ سے ریاستی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ملک کی کئی صنعتی کمپنیوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کی درخواست پر خوشگوار رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کئی آئی ٹی فرمس یہاں کام کرنے سے اتفاق کرتے ہیں ۔ تارک راما راؤ پر اعتماد ہیں کہ حیدرآباد، بنگلور سے آگے بڑھتے ہوئے سافٹ ویر صنعت میں نمبر ون بن کر ابھرے گا ۔ آئی اے این ایس کے بموجب وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے کہا کہ نئی تشکیل کردہ ریاست میں500ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ گوگل کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کی گئی ہے جس کے تحت حیدرآباد میں ایک بڑے کیمپس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ۔ ریٹیل کمپنی امیزان بھی حیدرآباد میں کوتور کے قریب ویر ہاؤز قائم کرے گی ۔ ٹکنالوجی فرم ڈیشا نے بلیک اسٹون ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے اپنی سہولت قائم کرے گی جس کے لئے200ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں