یو این آئی
یمن کے جنوبی قصبہ دلیہ میں سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے حوثی باغیوں کو نشانہ بناکر حملے کئے جس میں کم از کم23باغی ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدی دار نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی فوج حوثیوں کے خلاف اب بھی حملے کررہی ہے قبل ازیں کل عدن میں بھی ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی تھی ۔ سعودی اتحادی فوجیوں نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ فضائی حملے بند کرہا ہے تاہم دوبارہ بمباری شروع کردی گئی۔ سعودی عرب کے ترجمان نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو باغیوںکو مسلسل نشانہ بنایاجائے گا ۔ ادھریمن کے طائر شہر میں ریڈ کراس کے عہدہ داروں نے10سرکاری فوجیوں کی نعشیںبرآمد کی ہیں۔ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فوج کی ایک روز پہلے فضائی حملے ختم کرنے کے اعلان کے باوجود آج حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کم از کم23فضائی حملے کئے گئے ۔ امریکہ نے اس ہفتہ یمن کے ساحل پر اضافی جنگی جہاز تعینات کئے ہیں ۔ بحر عرب میں ایران کے مال بردار جہازون کے قافلہ کی موجودگی کے پیش نظر اس نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ امریکہ کو شب ہے کہ ان مال بردار طیاروں میں حوثی باغیوں کے لئے ہتھیاروں کی کھیپ لائی گئی ہے ۔ دوسری طرف فرانس کی وزارت دفاع نے آج بتایا کہ اس نے یمن کے نزدیک واقع آبنائے المندب میں بارودی سرنگ ہٹانے کے آلات سے لیس جہاز تعینات کئے ہیں ۔ حوثی باغیوں کے قبضے والی وزارت داخلہ نے آج کہا کہ فضائی حملوں میں اب تک951افراد مارے گئے ہیں، جن میں134سے زائد بچے تھے ، لیکن ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ آج کے بیشتر حملے حوثی باغیوں کے حامیوں اور ان کی موٹر گاڑیوں پر کئے گئے پر کئے گئے جو صدر عبد ربہ منصو ر ہادی کے خلاف6صوبوں میں لڑائی کررہے ہیں ۔دیگر ہوائی حملے حدیدہ بندرگاہ میں واقع ان فوجی کیمپوں پر کئے گئے ہیں جہاں حوثی نواز فوج کی ٹکڑیاں رہتی ہیں ۔ یہ حملے اب عدن، الفجر، حبش ، یارم وغیرہ شہروں پر کئے گئے ہیں ، جہاں حوثی باغیوں کی توپ ، ان کے ہتھیاروں کے ذخیرے ، لڑنے کے ٹھکانوں، فوجی اڈوں اور ایک کالج کونشانہ بنایاگیا ۔ اسی دوران ساحلی شہر عدن میں مفرور صدر منصور ہادی کی حامی ملیشیا کے ھوثی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ عدن کے نواحی علاقہ در سعد میں بھی لڑائی جاری ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں