مسلمان مسلکی تفریق سے دور رہیں - لاہور میں امام کعبہ کا خطبہ جمعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

مسلمان مسلکی تفریق سے دور رہیں - لاہور میں امام کعبہ کا خطبہ جمعہ

لاہور
پی ٹی آئی
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے یہاں نماز جمعہ سے قبل خطاب میں کہا کہ اسلام، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت کرتا ہے ۔ دشمنان اسلام ہی مذہب کو تشدد کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔ شیخ غامدی نے جو پاکستان کے4روزہ دورہ پر ہیں، جس کا بنیادی مقصد یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی زیر قیادت اتحاد میں پاکستان کو شامل کرنے رائے عامہ ہموار کرنا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی مسجد، جامع مسجد لاہور میں تقریباً70ہزار کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے امام نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی مسلکی تفریق سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام واضح اور کھلا مذہب ہے۔ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم ایک دوسر ے کو معاف کریں ۔ مسلمانوں کو دوسرے مسالک اور مذاہب کا احترام کرنا چاہئے۔ اسلام مذہبی تفریق اور نفرت کی ممانعت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام ہمارے مذہب کو تشدد اور تنگ نظر مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔ اسلام ، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت کرتا ہے ۔ اسلام میں کوئی جبر نہیں اور وہ کسی کو بھی اس میں شامل ہونے کے لئے مجبور نہیں کرتا ۔ اسلام ہم سے کہتا ہے کہ ہم صابر رہیں ۔ ہمارا مذہب ایک دوسرے سے نفرت اور حسد کی اجازت نہیں دیتا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور فوج کے سربراہ راحیل شریف نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے شاہ کو تیقن دیا تھا کہ پاکستان، شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مملکت کی بھرپور تائید کرے گا ۔ صوبہ پنجاب کی حکومت نے امام غامدی کے دورہ کا مقصد پاکستان میں پولیو ٹیکہ اندازی مہم کی تشہیر قرار دیا ہے ۔ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر عسکریت پسند گروپ اکثر حملے کرتے رہتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیکہ اندازی کی مہم کی آڑ میں جاسوسی ہوتی ہے۔ یہ تاثر بھی عام ہے کہ پولیو کی خوراک سے بار آوری گھٹ جاتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں