ریاضی اور سائنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی - مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

ریاضی اور سائنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی - مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل

نئی دہلی
یواین آئی
انسانی وسائل کے فروغ کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اسکولوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور میک انا انڈیا پروگرام کو کامیا ب بنانے کے لئے تعلیم میں ہنر کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہے ۔ سمرتی ایرانی نے آج یہاں یونیسکو کی دنیا میں سب کے لئے شکشا کے بارے میں عالم گیری نگرانی رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ تقریب میں نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی، نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈ منسٹریشن( این یو ای پی اے) کے وائس چانسلر پروفیسر آر گو وندا، سب کے تعلیم کی نگرانی رپورٹ کی ڈائرکٹر ایرون بینا ویٹ اور ہندوستان میں یونیسکو کے نمائندے شگیروآیا گی اور تعلیم کے سکریٹری ورنداسوروپ بھی موجود تھے ۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ یونیسکو کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے لئے مقرر کردہ مقاصد کو پورا کرنا ہندوستان کی ترجیح ہوگی اور ہم نے کئی معنوں میں یہ ہدف حاصل بھی کرلیا ہے لیکن ہمارے سامنے اب بھی کئی چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں پہلی بار دنیا میں سب کے لئے تعلیم کی نگرانی رپورٹ ہندوستان میں جاری کی جارہی ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔تقریب کے بعد نوبل انعام یافتہ معروف سماجی کارکن اور بچپن بچاؤ تحریک کے لیڈر کیلا ش ستیارتھی نے کہا ہے کہ تعلیم منافع کا کاروبار نہیں بلکہ انسانی حقوق ہونا چاہئے اور بنیادی طور پر یہ حکومت کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔ ستیارتھی نے آج یہاں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم(یونیسکو) کی طرف سے دنیا میں تعلیم کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد صحافیوں سے یہ بات کہی۔ یہ رپورٹ فروغ انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی نے جاری کی ہے۔ یونیسکو کی طرف سے منعقد اس تقریب میں ستیارتھی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم بنیادی طور پر ریاست کی ترجیح ہونی چاہئے اور اس کی پوری ذمہ داری اسے ادا کرنی چاہئے ۔ حکومت اس کی خود فنڈنگ کرے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے اسے فروغ دے لیکن یہ منافع کا کاروبار ہرگز نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم صرف عطیہ کا کام نہیں ہے ، بلکہ یہ انسانی حق ہے اور دنیا کے ہر شہری کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا چاہئے ۔

India reduces 'out of school' children by 90 per cent: UNESCO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں