حیدرآباد - پنجہ گٹہ میں اوور بریج سے میٹرو ریل پل کی تعمیر بڑا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-20

حیدرآباد - پنجہ گٹہ میں اوور بریج سے میٹرو ریل پل کی تعمیر بڑا چیلنج


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-apr-20

ایجنسیاں
نلگنڈہ فلائی اوور سے میٹرو ریل کے پل کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حیدرآباد میٹرو ریل اور ایل اینڈ ٹی میٹر و ریل، حیدرآباد کے انجینئرس پنجہ گٹہ فلائی اوور پر سے میٹرو ریل پل کو لے جانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ یہ کام نہ صرف انجیئنرنگ کے لئے چیلنج ہے بلکہ مصروف ترین شریف کے اس علاقہ میں اس کام کو ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ کے بغیر انجام دینا مشکل ہے ۔190فٹ طویل پل ستونوں کے بغیر لے جانا بشمول58میٹر کی سنگل اسٹانڈ کے ساتھ انجام دینا مشکل کام ہے ۔ اس کے لیے تین تا چار ماہ کی مدت درکار ہوگی ۔ نیچے سے ٹریفک کا راستہ برقرار رہے گا ۔ یہ پل فلائی اوور سے کم از کم6میٹر بلند اور کل بلندی14فٹ رہے گی۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک سے اس کی بلندی62فٹ ہوگی۔ پورا کام تین مرحلوں میں انجام دیاجائے گا ۔ اس کام کے لئے اسٹیل گریڈرس سے کنکریٹ اسی مقام پر تیار کرنا ہوگا ۔ اس طرح کے پل جو190فٹ طویل ہیں ، بالا نگر کراس روڈ، خیریت آباد اور معظم جاہی مارکیٹ پر تیار کئے گئے ۔ ٹریفک کا جائزہ لی اسوسی ایٹس نے انجام دیا ۔ اس ادارہ نے میٹرو ریل جنکشنوں پر بڑے اسپان تعمیر کئے۔ مستقبل میں بھی میٹرو ریل علاقوں سے ٹریفک بہاؤ کے لئے یہی ادارہ خدمات انجام دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل راستوں پر لگ بھگ80جنکشن موجود ہیں۔ تقریباً28جنکشنوں پر اس نوعیت کی تعمیرات کی جانی ہیں جن میں سب سے طویل پریڈ گراؤنڈ پر ہوگا جس کی لمبائی180فٹ ہے۔ ہائی ٹیک سٹی کے پاس181فٹ طویل پل تعمیر ہونا ہے ۔ اپل، حبشی گوڑہ ، دھرم کرم جنکشن ، یوسف گوڑہ ، مادھا پور ،جے این ٹی یو، ایس آرنگر اور لکڑی کا پل پر148فٹ طویل پل تعمیر کیے جائیں گے ۔ حیدرباد میٹرو ریل اور ایل اینڈ ٹی کی جانب سے دوسرا بڑا ڈپو میاں پور میں قائم ہوگا جس کا رقبہ100ایکر ہوگا ۔ یہ ڈپو تقریبا مکمل ہے ۔ ہیونڈا ئی روٹم سے18تھری کوچ ٹرینیں طلب کی گئی ہیں ۔ اپل کے ڈپو پر یہ ٹرینیں رکھی گئی ہیں۔ اپل ڈپو بھی تقریباً100ایکر پر قائم ہے ۔ ناگول اور مٹو گوڑہ کے درمیان میٹرو راہداری مکمل ہوگئی ہے جہاں8اوور ہیڈ اسٹیشن مکمل ہوچکے ہیں ۔ تجرباتی ریل دوڑ انجام دی جارہی ہے ۔ میاں پور میں مینٹیننس ڈپو قائم ہوگا جو میاں پور تا ایل بی نگر پہلی راہداری کے لئے ہوگا۔ تین کوچ کی10ٹرینیں ہوں گی۔ اگرچیکہ ڈپو میں تجرباتی ٹریک قائم کیا گیا ہے، ہنوز ٹرینوں کی ٹسٹنگ کی جانی ہے ۔ میاں پور ۔ ایس آر نگر کے درمیان10اسٹیشن تکمیل کے قریب ہیں ۔ یہ دوسرے مرحلہ کا کام ہے۔72کلو میٹر طویل تیسری راہداری میں تقریبا250ایسی املاک ہیں جن کے حصول کا کام زیر تکمیل ہے ۔ یہ میٹرو پراجکٹ زیر تعمیر ہے۔ حکام اس کام کے معاملہ میں سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ سب سے بڑا کام جو بلی چیک پوسٹ کے قریب املاک کو قبضہ میں لیناہے۔ پانچ برسوں سے سیاسی وقانونی رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ، یوسف گوڑہ ، مدھورا نگر اور دیگر سائٹس پر انہدامی کام بھی انجام دینے ہیں ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں