ممبئی کو عالمی تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-20

ممبئی کو عالمی تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

ممبئی
ایس این بی
وزیر اعلیٰ دویندر فڈ نویس نے آج باندرہ کلانگر اور کھیر واڑی جنگشن کے درمیان580میٹر لمبے فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جلد ہی شہر کے شاہراہوں پر آسان سفر کا تجربہ ہوگا ۔ جب کہ باندرہ اور دہیسیر کے درمیان موٹر کار سواروں کو’’سگنل فری‘‘ سفر کی سہولت ہوجائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی باندرہ و کرلا کمپلکس سے چونا بھٹی کے درمیان ایک1.6کلو میٹر لمبی سرنگ کے لئے بھی بھومی پوجن کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بی کے سی سے ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پہنچنا اس سرنگ کے استعمال کے سبب منٹوں کی بات ہوجائے گی ، اس کی وجہ سے ایندھن ہی نہیں بچے گا بلکہ دھاراوی اور کرلا کے ٹریفک سے بھی موٹر گاڑی والوں کو نجات مل جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کھیر واڑی فلائی اوور کی وجہ سے باندرہ ایسٹ میں کلا نگر اور مہاڈا دفتر کے آس پاس اور باندرہ اسٹیشن کی جانب جانے والی سڑک کی ٹریفک بھی کم ہوگی۔ مذکورہ فلائی اوور کو چھ مہینے کے ریکارڈ وقت میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ریکارڈ وقت میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لئے اعزاز سے نوازا جائے گا اور تاخیر پر جرمانہ کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ فڈ نویس نے کہا کہ باندرہ ،کرلا کمپلکس علاقے میں دومثالی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور یہ ممبئی کا مستقبل گلوبل تجارتی مرکز بنایاجائے گا۔ کیونکہ ممبئی ایک عالمی تجارتی مرکز ہے اور ملک کی تجارتی راجدھانی بھی ہے اور یہ ایسا موقع ہے کہ ہم اسے گلوبل فائنانس سینٹر میں تبدیل کردیں تاکہ اس کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو اور شہر اور شہریوں کی ترقی ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر ایم پی پونم مہاجن، ریاستی وزیر سبھاش ڈیسائی اور دیگر علاقوں کے ایم پیز اور ایم ایل اے او عرمہاڈااور ایم ایم آر ڈی اے کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اس تقریب کی وجہ سے دوپہر تک علاقے میں ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں