مسلمانوں کی ایمانداری اور وفاداری کا امتحان نہ لیاجائے - مسلم اسکالرس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

مسلمانوں کی ایمانداری اور وفاداری کا امتحان نہ لیاجائے - مسلم اسکالرس

بھوپال
پی ٹی آئی
حال ہی میں مسلمانوں سے ان کے ووٹنگ کا حق ختم کردینے کی وکالت کرنے والی طاقتوں پر مسلم اسکالرس نے یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ ان کی ایمانداری اور وفاداری پر سوال نہیں اٹھائے جاسکتے ۔ شیو سینا کا نام لئے بغیر جس نے حال ہی میں مسلمانوں سے حق رائے دہی چھین لینے کی وکالت کی تھی ، معروف اسلامی اسکالر مولانا شرافت علی ندوی نے مسلم سماج کی ایمانداری اور وفاداری کا امتحان نہ لینے کا مشورہ دیا ۔ مسلم یوتھ فورم آف انڈیا( ایم وائے ایف آئی) جس کی بنیاد حال ہی میں ایک مقامی صحافی نے رکھی، ندوی جو خود بھی دارالعلوم تاج المساجد کے فیکلٹی ہے نے کہا کہ ہماری ایمانداری اور وفاداری کا امتحان نہ ل ینا ۔ بھوپال کے شہر قاضی مشتاق علی ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسلمان ہندوستان کے شہری ہیں جو اسلامی احکامات کے مطابق ملک و قوم کے لئے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ مدھیہ پردیش الیکشن کمیشن کے ڈپٹی چیف الیکٹرال آفیسر روحی مجید خان اور مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیر مین شوکت محمد خاں نے مسلم سماج کی سماجی اور معاشی حالت کے سدھار پر توجہ مرکوز کروائی ۔ اس کانفرنس میں معروف شاعر منظر بھوپالی ، بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی کے پروفیسر گیانندرگوتم اور حمید اللہ ندوی نے بھی خطاب کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں