کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-16

کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری

سری نگر
آئی اے این ایس
اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے چہار شنبہ کے دن کہا کہ مہاجر کشمیری پنڈٹوں کے لئے علیحدہ شہر باز آباد کاری پروگرام در اصل آئین کی آرٹیکل370 کے ساتھھ چھیڑ چھاڑ کا ایک حربہ ہے جس کی بناء پر جموں و کشمیر میں انہیں خصوصی موقف دیاجائے گا ۔ انہوں نے اس آباد کاری پروگرام کو ہندو قوم پر ست تنظیم راشٹر سوئم سیوک( آر ایس ایس) کا ایک خفیہ ایجنڈہ قرار دیا۔ میر واعظ نے کہا کہ ہمارے پنڈت بھائیوں کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ ان کی باوقار واپسی کے لئے ہم ایک سازگار ماحول فراہم کرنے میں مکمل مدد کریں گے تاہم مذہبی خطوط پر ان کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم پنڈت نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور اس مسئلہ پر ان کا موقف جانیں گے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ان جیسے ذہن کی حامل تنظیمیں یہ چاہتی ہیں کہ کشمیر کے ماحول کو مکدر کردیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کو ہندو۔ مسلم مسئلہ قرار دیں جو حقیقت میں نہیں ہے ۔ حریت چیرمین نے کہا کہ پنڈتوں کی واپسی کا مسئلہ انسانی بنیادوں سے تعلق رکھتا ہے اور اس کو اسی اعتبار سے لیاجانا چاہئے ۔ کشمیری رہنما میر واعظ نے کہا کہ آر ایس اییس نے اس ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے لئے ایک سو مذہبی علماء کو بھرتی کیا ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کی پشت پناہی کئے جانے والے لگ بھگ 150علماء ریاست میں اس کام پر لگادئے گئے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں میں انتشار برپا کریں اور ریاست کے اسلامی کردار کو نقصان پہنچائیں ۔ ان کو20تا40غیر سرکاری تنظیموں کی امداد بہم پہنچائی جارہی ہے ۔ سرکاری سازو سامان ان کے لئے پہنچایاجارہا ہے ۔ ہندو توا سیاست کی جانب سے ہندوستان بھر میں ستائے جارہے مسلمانوں کی بھی ہمیں فکر دامن گیر ہے ۔ ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔ متعدد مذہبی گروپس اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے ترال میں کئے گئے نوجوان کے قتل کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور انصاف کا قتل ہے ۔ نیز انہوں نے اس قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں