Defence minister to undock first Scorpene sub today
ہندوستان کی آبدوز اسکارپیو جس کو سمندر میں چھوڑے جانے کاطویل عرصہ سے انتظار تھا ، کو پیر کو ممبئی سے تعلق رکھنے والی مزگاؤں ڈاک لمٹیڈ (ایم ڈی ایل) کی جانب سے سمندر میں چھوڑ ا جائے گا ۔ اس آبدوز کو سمندر میں چھوڑے جانے کی تقریب وزیر اعظم کے9اپریل سے دورہ فرانس کی سے اتفاقی طور پر مطابقت رکھتی ہے ۔ اس آبدوز کی تیاری میں فرانس کی ڈی سی این سی کمپنی نے ایم ڈی ایل ٹکنالوجی فراہم کی ہے ۔ اس پراجکٹ کے تحت چھ اسکارپین آبدوزوں کو تیار کیاجارہا ہے ۔ جس میں سے پہلی آبدوز ہے۔ اس پراجکٹ کی تکمیل وقت مقررہ کے تین سال بعد ہورہی ہے ، اس دوران اس لاگتی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ایم ڈی ایل کے ایک عہدیدار نے توثیق کی کہ چھ آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز کل ایم ڈی ایل کے آبی حدود میں تیرے گی ۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ اس موقع پر وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی موجود رہیں گے ۔ تمام چھ آبدوزوں کو2018ئ تک تیار ہوجائیں گی ۔ جس پر نظر ثانی قیمت23,562کروڑ ہوتی ہے جس کی اصل قیمت18,798کروڑ روپے تقریباً5000کروڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ منصوبہ کے تحت پہلی آبدوز کو2012ئ میں جاری کیاجانا چاہئے تھا جب کہ باقی آبدوزوں کو ایک ایک سال کے وقفہ سے جاری کیاجانے والا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں