ملائم سنگھ یادو جنتا پریوار کے سربراہ ہوں گے - لالو یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-06

ملائم سنگھ یادو جنتا پریوار کے سربراہ ہوں گے - لالو یادو

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے قیاس آرائیوں کے سلسلہ کا خاتمہ کرتے ہوئے آ ج یہ اعلان کیا کہ جنتا پریوار کی6جماعتوں کا انضمام جلد ہی عمل میں آئے گا ۔ پارٹی کے قومی عاملہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ انضمام ہونا طے ہے۔ ریاست بہار اور ملک میں فرقہ پرست بی جے پی کو شکست سے دو چار کرنے کے لئے اسے درست طریقہ کار قرار دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کسی اور اتحاد یا محاذ کی تشکیل کی کوئی توقع نہیں لہذا انضمام ہی انتہائی مناسب متبادل ہے ۔ اگر مگر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انضمام یقینی ہے ۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اگر بشمول راشٹر جنتادل و حکمراں جنتادل یو تمام چھ پارٹیوں کا انضمام عمل میں آجائے تو جاریہ سال بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست یقینی ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ تمام چھ جماعتوں کے انضمام کے بعد سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے نئے محاذ کے سربراہ ہوں گے ۔ دریں اثناء اجلاس میں آر جے ڈی کی دیگر پارٹیوں کے ساتھ انضمام کی قرار داد منظور کرلی گئی جس کے بعد ایک پارٹی قائد نے کہا کہ یہ واضح پیام ہے کہ آر جے ڈی انضمام کے حق میں ہے ۔

Janata Parivar merger: Lalu says deal done, Mulayam to head

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں