مغربی تہذیب کے باعث عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ - گوا وزیر کی اہلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-07

مغربی تہذیب کے باعث عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ - گوا وزیر کی اہلیہ

پاناجی
پی ٹی آئی
گوا کے ایک وزیر کی اہلیہ کے بیان سے آج ایک تنازعہ پیدا ہوگیا۔ ریاستی وزیر فیکٹری اور برائیلرس دیپک دھوالیکر کی اہلیہ لتا جو متنازعہ دائیں بازو کی تنظیم سناتن سنستھا کی کارکن ہیں علاقہ مارگو میں ایک تقریب کے دوران اولیائے طلبہ سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو کانونٹ اسکولوں میں نہ پڑھائیں ۔ انہوں نے خواتین سے یہ بھی کہا کہ وہ مغربی تہذیب اپنانے سے باز رہیں کیونکہ اس سے عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لتا نے تقریر کرتے ہوئے ہندومردوں سے کہا کہ جب کبھی وہ گھر سے باہر نکلیں تلک لگائیں اور خواتین ہمیشہ کم کم لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کو سال نو منانے کے بجائے ہندوؤں کے نئے سال گڈی پڈوا کو منائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو کانونٹ اسکولوں میں نہ بھجوائیں ، سیل فون پر ہیلو کہنے کے بجائے نمسکار کہیں۔ لتا نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم اپنی قابل فخر قدیم ہندوستانی تہذیب کو اپنائیں ،انہوں نے کہاکہ ہندو خواتین اپنی پیشانیوں پر کم کم نہ لگانے کا رواج بن گیا ہے ، تنگ و چست بھڑکیلے لباس پہننے ، بال کٹانے اور بال بنانے کی عادت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، اس کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ خواتین مغربی کلچر کو اپنا رہی ہیں ۔ جب لتا کے شوہر ریاستی وزیر دیپک دھاوالیکر سے اس سلسلہ میں ربط پید اکیا تو وہ اس پرتبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ لتا نے اس طرح کا کوئی بیان دیاہے۔ میں بعد میں آپکو اس سے مطلع کروں گا ۔ دیپک دھاوالیکر ریاستی وزیر فیکٹریز اور برائیلرس ہیں جب کہ ان کے بھائی سودین دھاوالیکر بھی گوا کے وزیر پبلک ورکس ہیں ۔ یہ دونوں بھائی گوا میں بی جے پی کی حلیف و شریک حکومت مہاراشٹرا گوا منتک پارٹی کے ارکان مقننہ ہیں۔ گزشتہ سال لتا کے دیور و ریاستی وزیر سودین نے ساحل سمندر پر واقع بیچوں پر بکنی کلچر کو مخالف ہندوستانی تہذیب قرار دیا تھااسے عصمت ریزی کی وجہ بتاتے ہوئے اسے ختم کرنے کامطالبہ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کو واپس لے لیاتھا ۔ گوا میں بیچس اور پیس عام ہے، اور یہاں پر ہر سال لاکھوں غیر ملکی آتے ہیں۔ اس سے قبل لتا کے شوہر دیپک دھاوالیکر نے نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے پرریاستی اسمبلی میں تہنیتی تحریک کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہانہیںامید ہے کہ وزیر اعظم ہندوستان کو ہندو قوم میںتبدیل کردیں گے ۔

Goa minister Dipak Dhavalikar's wife says don't send children to convent schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں