امیتھی اور رائے بریلی حلقوں کو نظر انداز کرنے مرکز پر الزام - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-14

امیتھی اور رائے بریلی حلقوں کو نظر انداز کرنے مرکز پر الزام - کانگریس

رائے بریلی
یو این آئی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت پر ان کے اور ان کے فرزند راہول گاندھی کے پارلیمانی حلقے کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حلقوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے رقم نہیں کیاجارہا ہے ۔ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے راہول گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں واقع اندرا گاندھی قومی پروا زا کیڈیمی(آئی جی آر یو اے) کے لئے رقومات جاری نہیں کئے جانے کی وجہ سے اس کی حالت خستہ ہے ۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو کے لئے لکھے اپنے مکتوب میں کانگریس صدر نے کہا ہے کہ رقم نہیں دئیے جانے کی وجہ سے پروازکی تربیت کا یہ بہترین ادارہ تباہ ہورہا ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنے خط میں آئی جی آر یو اے کے لئے مارچ2015تک سبسیڈی رقم جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبسیڈی کی رقم ترقی پسند اتحاد( یو پی اے) کو حکومت نے2013تک کے لئے منظور کردی تھی لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اب تک اکیڈیمی کو کسی طرح کی مدد فراہم نہیں کرائی ہے ۔ رائے بریلی کی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے کہا کہ ایک غیر ملکی کمپنی کناڈا ایوئشن الکٹرانک(سی اے ای) سے سمجھوتہ ہوا تھا کہ اس اکیڈیمی کوآئندہ تین سال کے اندر ایک منافع بخش ادارہ کے طور پر فروغ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی1985میں اس وقت کے وزیر اعظم راجوی گاندھی نے قائم کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں