اسکاٹ لینڈ یارڈ عمارت کے لئے یوسف علی لولو گروپ کی 100 ملین پاؤنڈ کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

اسکاٹ لینڈ یارڈ عمارت کے لئے یوسف علی لولو گروپ کی 100 ملین پاؤنڈ کی پیشکش

لندن
پی ٹی آئی
متحدہ عرب امارات میں ممتاز ہندوستانی تاجر یوسف علی ایم اے نے قدیم اسکاٹ لینڈ یارڈ ہیڈ کوارٹر س کو خریدنے کے لئے100ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے جب کہ ہیڈ کوارٹرس کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیاجارہا ہے ۔ گریٹ اسکاٹ لینڈ یارڈ لندن میں میٹرو پولیٹین پولیس کا حقیقی دفتر ہے جس پر ابو ظہبی میں قائم لُولُو گروپ انٹر نیشنل کی نظر ہے ۔ لولو گروپ یوسف علی کی ملکیت ہے ۔ تاریخی عمارت کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کے لئے گیلیارڈ گروپ سے موسوم ڈیولپرس کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے ۔ سنڈے ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ذرائع کے مطابق فروخت کا عمل تقریبا مکمل ہے اور لولو گروپ کو آئندہ چند روز میں ڈپازٹ کی رقم جمع کرنا ہے ۔ اگر لولو گروپ ڈپازٹ کی رقم جمع کرنے میں ناکام ہوجائے تو گیلیارڈ گروپ کسی اور خریدار کی تلاش میں نیلامی کی راہ اختیار کرے گا۔ میٹرو پولیٹن فورس کا قیام1829میں عمل میں آیا تھا اور اسی وقت اس عمارت کو ہیڈ کوارٹرس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔1890میں فورس کا دفتر وسطی لندن کو منتقل ہوگیا جو اب نیواسکاٹ لینڈ یارڈ سے موسوم ہے ۔

Yusuffali plans to buy Scotland Yard headquarters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں