آرمینیا قتل عام - بیسویں صدی کی پہلی نسل کشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

آرمینیا قتل عام - بیسویں صدی کی پہلی نسل کشی

ویٹیکن سٹی
رائٹر
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پہلی عالمی جنگ کے دور میں آرمینیا میں عثمانی ترکوں کے ہاتھوں ہوئے قتل عام کو بیسویں صدی کی پہلی نسل کشی قرار دیا جس پر ترکی کا برہم ہونا یقینی ہے ۔ ویٹیکن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پوپ نے اس بارے میں اپنے موقف کا اظہار آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کے100سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا ۔ ان کے پوپ بننے سے پہلے ارجنٹائن میں اپنے قیام کے برسوں سے ہی آرمینیائی باشندوں سے قریبی روابط کے حامل رہے ہیں ۔ کلیسائے روم کے سربراہ نے اس قتل عام کو پوری ایک صدی ہوجانے کے موقع پر ویٹیکن میں آرمیینائی کیتھولک عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب کے آغاز پر کہا کہ آرمینیائی باشندوں کا یہ قتل عام گزشتہ صدی کی پہلی نسل کشی تھی ۔ ساتھ ہی پوپ نے اپنے اس موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا فرض ہے کہ مٰں ان معصوم انسانوں ، عورتوں، بچوں ، پادریوں اور بشپس کو یاد کرتے ہوئے ان کا احترام کروں جنہیں سلطنت عثمانیہ کے دور میں ترکوں نے بے دردی سے قتل کردی اتھا ۔ انہوں نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز چرچ میں موجود حاضرین سے کہا کہ برائی کو چھپانا یا اس سے انکار کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی زخم پر پٹی باندھنے کی بجائے اس سے خون بہتا رہنے دیاجائے ۔ کئی مورخین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ صدی میں پہلی عالمی جنگ کے دور میں ترکوں کی سلطنت عثمانیہ کے دستے آرمینیا میں1۔5ملین یا15لاکھ تک انسانوں کے قتل کے مرتکب ہوئے تھے۔ انسانی تاریخ میںنسل کشی کے بڑے واقعات سے گہری واقفیت رکھنے والے متعدد ماہرین اس قتل عام کو20ویں صدی کی پہلی نسل کشی بھی قرار دیتے ہیں ۔ آرمینیا میں اس قتل عام کے100برس مکمل ہونے پر باقاعدہ تقاریب 24اپریل کو منعقد کی جائیں گی ۔

Genocide in the 20th Century: Armenians in Turkey: 1915-18

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں