شمالی بنگال میں سیاحت کے فروغ پر ممتا کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

شمالی بنگال میں سیاحت کے فروغ پر ممتا کا زور

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال میں سیاحت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سمت میں اقدام کرہی ہے۔ علی پور دوار کے اتھل باری میں منعقد ایک پروگرام میں 45پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے دوارس کی ترقی کے لئے400کروڑ روپیہ مختص کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پر امن زندگی گزارنے کے لئے ترقی ضروری ہے ، یہاں نہ کوئی فرقہ وارانہ فساد ہے نہ تشدد ہے اور نہ تنازعات ، ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے لڑکیوں کے درمیان20لاکھ سائیکلوں کی تقسیم کا اعلان کیا اور14000لڑکیوں کو کنیا شری پروجیکٹ کے تحت750روپیہ دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر چائے باغات بند ہوجائے تو اس کے ورکروں کو حکومت ہر مہینہ35کلو چاول 2روپیہ کلو کی قیمت فراہم کرے گی ۔ اور1500روپیہ بھی دیاجائے گا اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی علی پور دوار میں کلکٹریٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کیء علاقوں میں کرشیک ، بازار، فالا کاٹا میں پینے کا پانی کا پروجیکٹ شموک تالا میں پولس اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔

Tourism in North West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں