ودودرہ گجرات میں 450 مسلم کنبوں کی رہائش کا مسئلہ غیریقینی حالت میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

ودودرہ گجرات میں 450 مسلم کنبوں کی رہائش کا مسئلہ غیریقینی حالت میں

ودودرا
ایجنسیاں
گزشتہ سال نومبر میں ودودرا کے کلیان نگر اور کانتی پورہ جھگی جھونپڑی کو انتظامیہ نے منہدم کردیا تھا ۔ اس وجہ سے بے دخل ہوئے450 مسلم کنبوں کو شہر کے دو ہاؤ سنگ پروجیکٹ میں شفٹ ہونے کو کہا گیا ۔ انتظامیہ کے حکم کے باوجود مسلم کنبے اپنے مستقبل کو لے کر غیر یقینی کی حالت میں ہیں اور نظریں لگائے انتظار کررہے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے پڑوسی ان کی شفٹنگ پر سخت اعتراض جتار ہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے درمیان مسئلہ کھڑا کرنے والے لوگوں کو نہیں رہنے دینا چاہتے ۔ ودودرا میونسپل کارپوریشن(وی ایمس)نے ان کنبوں کو کلالی میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ شہر سے بڑے ڈیولپرس سیازی پورہ کے ہاؤ سنگ پروجیخٹ نیومنجل پور کے پاس میں ہی کلالی ہے۔ وی ایم سی کے ڈپارٹمنٹ آف بیسک سروس ٹواربن پوور(بی ایس یو پی) اور جے این این یو آر ایم ہاؤسنگ کے مطابق کلیان پورمیں1900 گھروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف کامتی پورہ میں 350 گھر توڑے گئے ہیں۔ جو جھگی جھونپڑی خالی کرائے گئے ہیں ان میں80فیصد کنبے مسلمان ہیں۔ کلیان پور کے730 کنبوںکو تارسالی، ڈابھوئی روڈ کے ہائوسنگ اسکیم میں شفٹ کیا گیا ہے ۔656کنبو ں کو منیجا میں شفٹ کیا گیا ہے ۔کلیان پور کے400 کنبوں کو کلالی ہائوسنگ پروجیکٹ میں شفٹ کیاجائے گا۔ بی ایس یو پی اور جے این یو یو آر ایم کے ایگزیکٹیو انجیئنر ایف جے چار پوت نے کاہ کہ کامتی پورہ کے لوگوں نے گجرات ہائی کورٹ میں گزشتہ سال عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے وی ایم سی کے فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے جھگی جھونپڑی کے لوگوں کی شفٹنگ پر اعتراض جتایا تھا ۔ ڈپارٹمنٹ نے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ کے ذریعہ بتایا تھا کہ ہم انہیں جہاں تک ممکن ہوسکے کامتی پورہ سے کلالی میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ چار پوت نے کہا کہ اوریجنل سروے کے مطابق کامتی پورہ میں جھگی جھونپڑی کو تباہ کرنے کے بعد362کنبوں کو دوسری جگہ شفٹ دیا گیا ہے ۔ جھگی جھونپڑی توڑنے سے پہلے کورٹ میں سماعت کے دوران جھگی جھونپڑی کے لوگ ٹانڈ لجا میں شفٹ ہونا چاہتے تھے ۔ یہ علاقہ مسلمانوں کی اکثریت والا ہے۔ انہوں نے روزگار کی وجہ سے بھی اس علاقے میں شفٹ ہونے کی بات کہی تھی ۔ لیکن وی ایم سی نے کورٹ میں ٹانڈ لجا میں شفٹ کرانے میں بے بسی ظاہر کی تھی ۔ چار پوت کے مطابق محکمہ نے گزشتہ ہفتے میئر بھارت شاہ کے ذریعے بے گھر کنبوں کے الاٹمنٹ کے لئے فائل تیار کرلی تھی ۔ لیکن اس فیصلے کی کلالی کے لوگ مخالفت کررہے ہیں ۔ اس کے بعد وی ایم سی نے الاٹمنٹ کو روک دیا۔

450 Muslim families stuck, Vadodara doesn't want them next door

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں