پی ٹی آئی
ٹائٹانک جہازجو غرقاب ہوگیا تھا اس کی کرسی جو ملبہ سے دستیاب ہوئی ان میں سے ایک ڈیک چیر کا برطانیہ میں ہراج کیا گیا جس کی ایک لاکھ پاؤنڈ قیمت وصول ہوئی۔ لکڑی سے تیار کردہ اس ڈیک چیر کو کل آکشن ہاؤز بینڈری اینڈ سن نے ویلٹ شائر میں فروخت کردیا جن میں ٹیکس اور فیس بھی شامل ہے۔ ڈیک چیرجو برطانیہ کے ایک نادر اشیاء جمع کرنے والے شائق نے خریدا ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔مذکورہ شخص تاریخی اشیا کی خریدی کا جذبہ رکھتا ہے ۔ آکشنرز اینڈ ریو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معقول قیمت پر انہیں بڑی خوشی ہوئی ۔ دی گارجین، نے اس کی اطلاع دی ۔ واضح رہے کہ ڈیک چیر جہاز کی غرقابی کے بعد سمندر پر تیرتی نظر آئی تھی ۔ 14اپریل1912کو ٹائٹانک بحر اوقیانوس میں غرق ہوگیا تھا ۔ یہ کرسی فرسٹ کلاس ڈیک کے لئے استعمال کی جاتی تھی اور یقین کیاجاتاہے کہ عملہ کے ساتھی کیپٹن جولین لی مارٹیولر استعمال کرتے تھے ۔
Titanic deckchair auctioned for 1 Lakh pounds in UK
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں